احتجاجی مظاہرے سے فاروق ستار نے کہا کہ الطاف حسین کی رہائش گاہ پر چھاپہ قابلِ مذمت ہے۔ فائل تصویر
احتجاجی مظاہرے سے فاروق ستار نے کہا کہ الطاف حسین کی رہائش گاہ پر چھاپہ قابلِ مذمت ہے۔ فائل تصویر

کراچی: ایم کیوایم کے اہم رہنماؤں اور دیگر افراد نے کراچی میں برٹش ڈپٹی ہائی کمیشن کے باہر احتجاج کیا ہے۔

اس موقع پر ایم کیوایم کے مرکزی رہنما، ڈاکٹر فاروق ستار نے کہ ایم کیوایم ڈاکٹر عمران فاروق قتل کی سب سےذیادہ متاثرہ جماعت ہے اور ہم خود چاہتے ہیں کہ جلد از جلد منظرِ عام پر آئے۔ لیکن اس مقدمے میں الطاف حسین کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارنا قابلِ مذمت ہے۔

کراچی میں برٹش ہائی کمیشن کےباہرایم کیو ایم کے صوبائی اور قومی اسمبلی کے اراکین اور رابطہ کمیٹی کے ممبروں نے احتجاج کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار کے علاوہ، مصطفیٰ کمال، فیصل سبزواری اور دیگر موجود تھے جنہوں نے برٹش قونصلیٹ میں جاکر ایک یاد داشت پیش کی۔

اس کے بعد فاروق ستار نے کہا کہ لندن میں اس  مقدمے کا بھرپور دفاع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کروڑوں افراد کے لیڈر الطاف حسین کے ساتھ برٹش حکومت کے رویےسے لوگوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔ جس پر ہم نے انہیں اپنی تشویش سے آگاہ کردیا ہے۔

اس دوران حکومتِ برطانیہ نے کراچی میں موجود اپنے سفارتخانے کی سیکیورٹی پر تشویش کا اظہار کیا اور سفارتی عملے کو مکمل سکیوریٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

برطانوی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی مقدمے کے معاملے میں پولیس کے کاموں میں مداخلت نہیں کرتی ۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں