دانتوں سے اکثر خون نکلنا ذیابیطس کی علامت؟

27 فروری 2017
یہ انتباہ نیدرلینڈ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا— شٹر اسٹاک فوٹو
یہ انتباہ نیدرلینڈ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا— شٹر اسٹاک فوٹو

کیا آپ کے مسوڑوں سے اکثر خون نکلتا رہتا ہے ؟ اگر ہاں تو یہ ذیابیطس ٹائپ ٹو کے شکار ہونے کی علامت ہوسکتی ہے۔

یہ انتباہ نیدرلینڈ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

ایمسٹرڈیم یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق مسوڑوں کے امراض یا دانت کے گرد جھلی کی سوزش ذیابیطس کی ابتدائی نشانی ہوسکتی ہے۔

اس تحقیق کے دوران 313 افراد کا جائزہ لیا گیا جن میں سے 126 کو درمیانے درجے کے مسوڑوں کے امراض، 78 کو دانت کے گرد جھلی کی شدید سوزش اور 198 بالکل صحت مند تھے۔

محققین نے ان کے خون کے مختلف نمونوں کی جانچ پڑتال کرکے انہیں ذیابیطس اور ذیابیطس سے قبل کے دو گروپس میں تقسیم کردیا۔

دو سے تین ماہ بعد ان کا بلڈ شوگر دوبارہ چیک کیا گیا اور نتائج سے معلوم ہوا کہ دانت کے گرد جھلی کی سوزش کے مرض کے شکار افراد میں بلد شوگر لیول بہت زیدہ تھا اور وہ ذیابیطس کے شکار ہوچکے تھے۔

تحقیق کے مطابق مسوڑوں کے امراض کے شکار افراد میں بھی ذیابیطس اور اس سے قبل کی علامات کا اظہار ہوا۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ اگرچہ مسوڑوں کے امراض اور ذیابیطس کے درمیان تعلق کی وضاحت تو ابھی سامنے نہیں آسکی تاہم دانتوں کے امراض کے شکار افراد کا شوگر چیک اپ کرانا طبی معمول بنانا اس مرض کی پیچیدگیوں کو ٹالنے کا موثر ذریعہ ثابت ہوسکتا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ نتائج سے اس خیال کی تصدیق ہوتی ہے کہ مسوڑوں کے امراض ذیابیطس کی ابتدائی علامت ہوسکتی ہے، اس کی جلد تشخیص سے مختلف پیچیدگیوں کو روکا جاسکتا ہے جبکہ علاج کا خرچہ بھی کم کیا جاسکتا ہے۔

یہ تحقیق طبی جریدے جرنل بی ایم جے اوپن ڈائیبیٹس ریسرچ اینڈ کیئر میں شائع ہوئی۔

تبصرے (0) بند ہیں