میکسیکو اوپن: جوکووچ کو ایک اور اپ سیٹ شکست

شائع March 3, 2017 اپ ڈیٹ March 3, 2017 11:00pm
جوکووچ کو آسٹریلین اوپن میں بھی اپ سیٹ شکست ہوئی تھی—فوٹو: اے پی
جوکووچ کو آسٹریلین اوپن میں بھی اپ سیٹ شکست ہوئی تھی—فوٹو: اے پی

عالمی نمبر دو ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ کو میکسیکو اوپن میں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ رافیل نڈال سنسنی خیز مقابلے کےبعد سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

سربین اسٹار جوکووچ کے شکستوں کا سلسلہ تاحال ختم نہ ہوسکا اور 2017 میں ایک غیرمعروف کھلاڑی کے ہاتھوں دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

میکسیکو میں کھیلے جارہے اے ٹی پی ٹور ایونٹ میں آسٹریلیا کے نک کیرگیوس نے جوکووچ کو 7-6 اور 7-5 سے اپ سیٹ شکست دے دی۔

جوکووچ رواں سال کے آغاز میں آسٹریلین اوپن کے دوسرے مرحلے میں ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعد پہلی مرتبہ ایکشن میں نظر آئے اور ایک گھنٹہ 47 منٹ جاری رہنے والے مقابلے میں شکست سے دوچار ہوئے۔

21 سالہ آسٹریلوی کیرگیوس نے جوکووچ کے خلاف بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ میں زیادہ پوائنٹس سروو کے ذریعے حاصل کیے۔

یاد رہے کہ جوکووچ کو سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن میں ازبکستان کے کھلاڑی ڈینس ایسٹومن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کےبعد انھوں نے اس ٹورنامنٹ کے آغاز تک کوئی میچ نہیں کھیلا تھا۔

جوکووچ نے میکسیکواوپن میں واحد فتح سلواکیا کے مارٹن کلیزان کے خلاف حاصل کی۔

دوسری جانب ہسپانوی اسٹار رافیل نڈال نے جنوبی کوریا کے یاشیہتو نیشیوکا کو کوارٹر فائنل میں 7-6 اور 6-3 سے زیر کرکے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

رافیل نڈال سیمی فائنل میں کروشیا کے مارن کلک کے مدمقابل ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026