• KHI: Clear 18.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 9.9°C
  • KHI: Clear 18.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 9.9°C

اجمیر مزار حملہ: ہندو انتہا پسند کی بریت پر بھارت سے احتجاج

شائع March 11, 2017

اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے اجمیر شریف درگاہ پر حملے کے ملزم اور سمجھوتہ ایکسپریس حملے کے ماسٹر مائنڈ کو بری کرنے پر احتجاج کیا۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو جنوبی ایشیا و سارک کے ڈائریکٹر جنرل نے دفتر خارجہ طلب کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ ’سوامی آسیم آنند نے عوامی طور پر فروری 2007 میں سمجھوتہ ایکسپریس دہشت گرد حملے کے ماسٹر مائنڈ ہونے کا اعتراف کیا تھا۔‘

دفتر خارجہ سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ ’پاکستان، بھارت سے سمجھوتہ ایکسپریس حملے کے تمام کرداروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے اقدامات اٹھانے کی امید رکھتا ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں: اجمیر مزار حملہ: غیر معمولی طور پر ہندو انتہا پسند مجرم قرار

فروری 2007 میں سمجھوتہ ایکسپریس حملے میں بیشتر پاکستانیوں سمیت 68 افراد ہلاک اور 100 زخمی ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھارتی عدالت نے اجمیر مزار حملہ کیس میں غیر معمولی طور پر 3 ہندو انتہا پسندوں کو مجرم قرار دیا تھا۔

تاہم عدالت نے حملے کے مبینہ ماسٹر مائنڈ نابا کمار سرکار عرف سوامی آسیم آنند کو الزامات سے بری کردیا تھا۔

عدالت نے مذہبی منافرت کے تحت کیے گئے اس حملے میں سوامی آنند سمیت 7 ہندو انتہا پسندوں کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کیا تھا۔

تاہم سوامی آنند بم دھماکوں کے دیگر دو مقدمات میں ملوث ہونے پر بقیہ سزا کے باعث جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہی رہے گا۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2025
کارٹون : 24 دسمبر 2025