پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کے ہاں گذشتہ برس نومبر میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی اور انھوں نے اس خوشی کی خبر کا اعلان ٹوئٹر کے ذریعے کیا تھا۔

راولپنڈی ایکسپریس نے اپنے بیٹے محمد میکائل علی کی کچھ اور تصاویر بھی ٹوئٹر پر شیئر کی ہیں اور ہنستے مسکراتے میکائل کی یہ تصاویر اب انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی ہیں۔

شعیب نے اپنی پہلی ٹوئیٹ میں اپنے بیٹے کا تعارف کچھ یوں کروایا، 'یہ رہا میرے دل کا ٹکڑا، میری خوشیوں کی پوٹلی، میرا بیٹا محمد میکائیل علی'۔

سابق فاسٹ باؤلر نے مزید لکھا کہ 'میں اپنے بیٹے کو 'چھکے' کی علامت سکھا رہا تھا، لیکن اس نے زیادہ دلچسپی نہیں لی'۔

انھوں نے اپنے بیٹے کی ایک اور تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، 'میرے بہادر بیٹے کی ایک اور تصویر ملاحظہ کریں، ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اس نے ابھی ابھی ایک کیچ پکڑا ہے اور اپنے ابا کے برعکس یہ کیچ بہت واضح تھا'۔

آخر میں انھوں نے اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ 'میں آپ کو یقین دلا سکتا ہوں کہ وہ ایک سپراسٹار کی طرح گھوم رہا ہے'۔

واضح رہے کہ راول پنڈی ایکسپریس کہلانے والے شعیب اختر کی شادی 23 جون 2014 کو ہری پور سے تعلق رکھنے والی رباب سے ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں:'راول پنڈی ایکسپریس اب ایک والد ہیں'

سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے اپنے 14 سالہ کیریئر کے دوران 46 ٹیسٹ میچوں میں 178 اور 163 ایک روزہ میچوں میں 247 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

انہیں کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین باؤلر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں