پاک- افغان سرحد پر ڈرون حملہ، 2 طالبان کمانڈر ہلاک

19 مارچ 2017

ای میل

ڈیرہ اسماعیل خان: پاک-افغان سرحد کے قریب افغانستان کے صوبے پکتیکا میں امریکی ڈرون حملے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 2 کمانڈر ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق امریکی ڈرون کے ذریعے پاکستان کے قبائلی علاقےجنوبی وزیرستان کے قریب افغان صوبے پکتیکا کے ناڑ کے علاقے میں ایک کار کو نشانہ بنایا گیا۔

حملے میں ٹی ٹی پی کے مقامی کمانڈر ہارون شوخیل وزیر اور عظمت محسود ہلاک ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک افغان سرحد کے قریب امریکی ڈرون حملہ،5 ہلاک

ہلاک ہونے والے دونوں مقامی کمانڈرز تحریک طالبان شمالی وزیرستان کے اختر محمود گروپ سے بھی منسلک رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق ڈرون حملہ جمعہ 17 مارچ کو شام 4 بجے کے قریب کیا گیا۔

ہلاک ہونے والے دونوں کمانڈر کی نماز جنازہ پاک-افغان سرحد کے قریب لامان کے علاقے میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں لامان میں رہائش پذیر جنوبی وزیرستان کے بے گھر ہوجانے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔


یہ خبر 19 مارچ 2017 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی