ایپل نے سوشل میڈیا فرینڈلی ویڈیو ایپ کلپس کو متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جو کہ اسنیپ چیٹ، فیس بک اور انسٹاگرام پر آپ کی تصاویر اور ویڈیوز کو سجا کر پیش کرے گی۔

ایپل کے مطابق یہ نئی آئی ایپ آئی فون اور آئی پیڈ میں استعمال کرنا بہت آسان ہے اور بہترین ویڈیوز کو تیار کیا جاسکتا ہے۔

اس ایپ میں اسنیپ چیٹ، انسٹاگرام اور پریزما سے ملتے جلتے فیچرز اور فلٹرز دیئے گئے ہیں جو کہ صارفین کو اپنی ویڈیوز براہ راست سوشل میڈیا سائٹس پر شیئر کرنے میں مدد دیں گے۔

اسی طرح آئی فون صارفین اپنی کلپس، فوٹوز اور میوزک کو ایپل کی میسجنگ ایپ کے ذریعے بھی دوستوں سے شیئر کرسکیں گے۔

ایپل کے مطابق یہ ایپ آئی فون اور آئی پیڈ استعمال کرنے والوں کو ویڈیو کے ذریعے جذبات کے اظہار کا نیا ذریعہ فراہم کرے گی اور اس کا استعمال بہت آسان ہے۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ اس کے ایفیکٹس، فلٹرز اور حیران کن نیا فیچر لائیو ٹائلز ہر ایک کو تصاویر میں زبردست دکھائے گا جبکہ اپنی تصاویر اور ویڈیوز کو آسانی سے سوشل میڈیا پر شیئر کیا جاسکے گا۔

لائیو ٹائلز مین صارفین اینیمیٹڈ کیپشن اور ٹائلز تیار کرسکیں گے اور وہ بھی صرف آواز سے۔

یہ ایپ اگلے ماہ سے ایپل کے ایپ اسٹور میں مفت دستیاب ہوگی اور اسے آئی فون فائیو ایس اور اس کے بعد کے فونز میں استعمال کیا جاسکے گا۔

تبصرے (0) بند ہیں