پشتو گانے کا پیار پاناما لیکس کی کہانی
پشتو فلم کے پروڈیوسرز ہمیشہ ہی حالیہ موضوعات اور مزاحیہ ناموں سے اچھا بزنس کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور پشتو فلم کے ایک نئے گانے کی رومانوی کہانی کو پاناما لیگس سے مشابہہ کردیا گیا جسے سننا کافی دلچسپ ہوگا۔
یہ پشتو گانا سوشل میڈیا پر ان دنوں کافی وائرل ہے، یہ گانا دو ایسے پریمیوں پر ہے جن میں ایک نے کسی اور کی خاطر اپنے پیار کو دھوکا دے دیا، دلچسپ بات یہ ہے کہ اس گانے کو پاناما کیس کی طرح پیش کیا گیا جو اپنے دل کا حال بتانے کے بعد اب فیصلے کا انتظار کررہے ہیں۔
گلوکارہ اپنے پریمی پر الزام لگاتی ہیں کہ انہوں نے کسی اور کو ان پر فوقیت دے کر کرپشن کی اور اب انہیں مقدمہ کی سماعت کی دھمکی دی جارہی ہے، وہ اس گانے میں پاکستان تحریک انصاف کی آواز ہیں، جو پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف سے تلاشی کا مطالبہ کررہی ہے۔
گلوکارہ نے کہا 'تم پاناما اسکینڈل میں پکڑے گئے'، جس کے بعد گلوکار نے گانا گانا شروع کیا، انہوں نے کہا کہ وہ یہ مقدمہ جیتیں گے کیوں کہ انہوں نے کسی کو دھوکہ نہیں دیا بلکہ وہ صرف ان کو اپنا دوست سمجھتے تھے۔
یہ گانا پشتو فلم 'سوداگر' سے لیا گیا ہے، جس کی پروڈکشن شاہد عثمان نے کی، اس فلم میں شاہد خان اور جہانگیر خان جیسے معروف اداکار موجود ہیں۔
یہ فلم گزشتہ سال پشاور کے آئینہ سینما میں ریلیز کی گئی جو کہ فلاپ ثابت ہوئی تھی۔