'ہندی میڈیم' : والدین، اچھے اسکولز اور انگریزی کی کہانی

06 اپريل 2017
صبا قمر کی پہلی بولی وڈ فلم 12مئی کو ریلیز ہوگی — فوٹو/ اسکرین شاٹ
صبا قمر کی پہلی بولی وڈ فلم 12مئی کو ریلیز ہوگی — فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستان کی بہترین اداکاراؤں میں سے ایک اداکارہ صبا قمر کی ڈیبیو بولی وڈ فلم کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

بولی وڈ کے معروف اداکار عرفان خان نے صبا قمر کے ساتھ اپنی پہلی فلم 'ہندی میڈیم' کا ٹریلر فیس بک پر شیئر کیا۔

اس فلم کی کہانی دو ایسے والدین پر مبنی ہے جو اپنی بیٹی کو ایسی تعلیم دلانا چاہتے ہیں جس کی وہ حیثیت نہیں رکھتے، اس ٹریلر میں صبا قمر اور عرفان خان کی مزاحیہ اداکاری کو بھی پیش کیا گیا جو اپنی بیٹی کو ایک اچھے اسکول میں داخلہ دلانے کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں۔

جہاں یہ ٹریلر کئی مزاحیہ لمحات سے بھرا ہوا ہے، وہیں سوسائٹی میں اسکول کی مانگ اور انگریزی زبان کو دی جانے والی ترجیح پر بھی بات کی گئی۔

فلم چاندی چوک میں رہائش پذیر ایک ایسے جوڑے کے بارے میں ہے، جو دہلی منتقل ہونا چاہتا ہے۔

ساکت چوہدری کی ہدایات میں بننے والی فلم 'ہندی میڈیم' رواں سال 12 مئی کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

تبصرے (0) بند ہیں