ویسے تو آج کل لوگ سائیکل چلانا اتنا پسند نہیں کرتے مگر کیا آپ دنیا کی ہلکی ترین سائیکل چالیس لاکھ روپے میں خریدنا پسند کریں گے؟

جی ہاں واقعی فرانس سے تعلق رکھنے والی دنیا کی تیز ترین گاڑی بنانے والی کمپنی بیوگاٹی نے ہلکی ترین سائیکل تیار کی ہے جس کا وزن محض 5 کلو گرام ہے۔

مگر اس کا وزن جتنا بھی ہلکا ہو قیمت بہت بھاری ہے، یعنی 39 ہزار ڈالرز (چالیس لاکھ پاکستانی روپے سے زائد)۔

اس سائیکل کے صرف 667 یونٹ ہی فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

فرنچ کمپنی نے اس سائیکل کو ایک اور کمپنی کے ساتھ مل کر تیار کیا ہے اور اسے دنیا کی سب سے بہترین اسپورٹس سائیکل بھی قرار دیا جارہا ہے۔

اس سائیکل میں ایرو ڈائنامک ٹیکنالوجی نصب ہے اور اس کے تمام پرزے ہاتھ سے تیار کیے گئے ہیں۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ایک بار پیڈل چلنے پر یہ انتہائی تیزرفتاری سے سفر کرتی ہے اور اس میں چین کی جگہ بیلٹ ہے جو پیڈل چلانے پر پہیے کو طاقت دیتی ہے۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ یہ خاص قسم کی سائیکلیں ہیں، جن میں اسپورٹس آلات نصب ہیں اور انہیں عام سڑکوں پر نہیں چلایا جاسکتا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں