شرٹ کے تحفے پر آفریدی کا کوہلی کے نام پیغام

شائع April 21, 2017 اپ ڈیٹ April 21, 2017 08:54pm
شاہد آفریدی اور ویرات کوہلی کی گزشتہ سال ورلڈ ٹی20 کے میچ سے قبل لی گئی یادگار تصویر— فائل فوٹو: اے ایف پی
شاہد آفریدی اور ویرات کوہلی کی گزشتہ سال ورلڈ ٹی20 کے میچ سے قبل لی گئی یادگار تصویر— فائل فوٹو: اے ایف پی

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے تحفہ پیش کرکے جذبہ خیر سگالی کا مظاہرہ کرنے پر ہندوستان کے کپتان ویرات کوہلی اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں آل راؤنڈر نے کہا کہ بہترین الوداعی تحفے پر میں آپ کا اور پوری ہندوستانی ٹیم کا شکرگزار ہوں۔ امید ہے کہ آپ سے جلد ملاقات ہو گی۔

ویرات کوہلی نے بھی ٹوئٹر پر آفریدی کی ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو کسی قیمتی اور یادگار چیز کا تحفہ دینا ہمارے لیے بہت فخر کی بات ہے،

یاد رہے کہ ویرات کوہلی نے ریٹائر ہونے والے پاکستان کے سابق کپتان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے اپنی شرٹ تحفتاً پیش کی تھی جس پر ہندوستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کے دستخط موجود تھے۔

کارٹون

کارٹون : 27 مارچ 2026
کارٹون : 26 مارچ 2026