پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئرمین شہریار خان نے عمران خان اور جاوید میانداد کے حوالے سے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے دونوں پاکستان کرکٹ کا عظیم کھلاڑی قرار دیا ہے۔

شہریار خان نے گزشتہ روز قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس میں بریفنگ کے دوران پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے موجودہ کپتان کی تعریف میں زمین و آسمان کی قلابے ملاتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا عمران خان سے کوئی اختلاف نہیں لیکن مصباح الحق عمران خان سے بہتر کپتان ہیں اور انھیں مصباح کی ریٹائرمنٹ کا دکھ ہے۔

مزید پڑھیں: 'مصباح، عمران سے بہتر کپتان اور میانداد ناکام کوچ‘

انہوں نے جاوید میانداد کو ناکام کوچ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ شہریارخان نے جاوید میاں داد کو کوچ بنانے کے سوال پر کہا کہ انہیں چار مرتبہ آزماچکے ہیں لیکن وہ فیل ہوگئے۔

پی سی بی چیئرمین کے ان بیانات پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے بعد وہ بالآخر وضاحتی بیانات جاری کرنے پر مجبور ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ قائمہ کمیٹی کے سامنے دیے گئے میرے بیان کو میڈیا کے کچھ حلقوں نے بڑھا چڑھا کر پیش کیا۔

انہوں نے وضاحت کی کہا ہ اعدادوشمار کے لحاظ سے مصباح الحق پاکستان کے سب سے کامیاب کپتان ہیں لیکن عمران خان سب سے متاثر کن کپتان اور پاکستان کرکٹ کی عظمت کی علامت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’شہریار خان جھوٹے ہیں‘

انہوں نے سابق عظیم بلے باز جاوید میانداد کے حوالے سے دیے گئے بیان کی بھی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میانداد ملک کے عظیم ترین کرکٹرز میں سے ایک ہیں البتہ عظیم کرکٹرز ہمیشہ بہترین کوچ نہیں ہوتے لیکن میں میانداد کو ایک بہترین کرکٹر سمجھتا ہوں۔

واضح رہے کہ شہریار خان کے اس بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے جایود میانداد نے کہا تھا کہ پی سی بی کے سربراہ کو کرکٹ کی سمجھ نہیں، وہ جھوٹے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں