وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) اور اسلام آباد انتظامیہ نے بنی گالا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے گھر سمیت 122 عمارتیں غیر قانونی قرار دے کر گرانے کی تجویز دے دی۔

سی ڈی اے کی جانب سے بنی گالا میں تجاوزات سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرادی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بنی گالہ میں عمران خان کے گھر سمیت 122 عمارتیں غیر قانونی ہیں۔

سی ڈی اے نے سپریم کورٹ میں تمام 122 عمارات کی تفصیلات بھی جمع کرادی۔

رپورٹ میں اسلام آباد کے زون 3 اور 4 میں کی گئی تعمیرات ریگولیشن کی خلاف ورزی اور غیر قانونی قرار دی گئی ہیں۔

سی ڈی اے کی فہرست میں عمران خان کا گھر 92 نمبر پر ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات کا سروے کرایا گیا ہے، غیر قانونی عمارتوں کو گرانے کی ضرورت ہے، جبکہ بنی گالا میں دفعہ 144 لگادی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے بنی گالہ میں غیر قانونی تعمیرات، درختوں کی کٹائی اور راول جھیل میں گندے پانی کی وجہ سے آلودگی سے متعلق عمران خان کے خط پر نوٹس لیا گیا تھا۔

کیس کی مزید سماعت بدھ کو ہوگی۔

تبصرے (1) بند ہیں

KHAN May 09, 2017 11:00pm
بنی گالا کے گھر نمبر 1 سے کارروائی کا آغاز کردیا جائے، بات کے اٹل عمران خان اس کی مخالفت نہیں کرینگے، پھر نمبر2 ، پھر نمبر 3۔۔۔۔ ان سب کے بعد چک شہزاد، قائداعظم یونیورسٹی، سمیت تمام قبضہ مافیا کا نمبر بھی آجائے گا، حکومت یا افسران صرف فہرست پیش نہ کرےں بلکہ کارروائی کیا کریں تو ان کی بات پر یقین کیا جائے گا۔ خیرخواہ