آئی فون اور گلیکسی ایس ایٹ کے لیے سخت حریف؟

12 مئ 2017
ون پلس تھری ٹی — فوٹو بشکریہ ون پلس
ون پلس تھری ٹی — فوٹو بشکریہ ون پلس

سام سنگ کے گلیکسی فون اور ایپل کے آئی فون کے لیے اس سال سب سے بڑا خطرہ ون پلس 5 کی شکل میں سامنے آنے والا ہے۔

چینی کمپنی کا آئندہ چند ہفتوں میں متعارف کرائے جانے والے اس اسمارٹ فون کے فیچرز کی جو تفصیلات لیک ہوکر سامنے آئی ہیں، اگر وہ درست ہیں تو گلیکسی ایس ایٹ کو سخت ترین حریف کا سامنا ہوسکتا ہے جبکہ یہ کمپنی اپنی ڈیوائسز کو آئی فون کلر بھی قرار دیتی ہے۔

مزید پڑھیں : آئی فون کو شکست دینے کے لیے ون پلس 3T متعارف

سلیش لیکس نے ون پلس فائیو کے فیچرز کی تفصیلات لیک کی ہیں جس کے مطابق یہ ون پلس تھری ٹی کے مقابلے میں کچھ پتلا فون ہوگا۔

اسی طرح 5.5 انچ اسکرین 1080p کی جگہ کواڈ ایچ ڈی ہوگی۔

اینڈرائیڈ 7.1 نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ اس میں کمپنی کا اپنا آکیسجن او ایس کو بھی شامل کیا جائے گا۔

یہ فون اس وقت مارکیٹ میں دستیاب سب سے طاقتور کوالکوم اسنیپ ڈراگون 835 پراسیسر، 8 جی بی ریم، 64 جی بی اسٹوریج اور 4000 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ہوگا، اس کے مقابلے میں آئی فون سیون پلس میں 2900 ایم اے ایچ جبکہ گلیکسی ایس ایٹ پلس میں 3500 ایم اے ایچ بیٹری ہے۔

اسی طرح ڈوئل نانو سم کارڈ سلاٹ، مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ، 23 میگا پکسل کا ڈوئل رئیر کیمرہ جبکہ 16 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ ہوگا۔

فون میں 3.5 ایم ایم ہیڈ فون جیک بھی ہوگا تاہم یہ فون گلیکسی ایس ایٹ کی طرح واٹر پروف نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ ون پلس کے فون سام سنگ اور ایپل کے مقابلے میں پچاس فیصد تک سستے مگر فیچرز کے لحاظ سے ان کی ٹکر کے ہوتے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں