بولی وڈ کی کوئین اداکارہ کنگنا رناوٹ ویسے تو ہر فلم میں منفرد اور مختلف کردار ہی ادا کرتی ہیں، جن میں وہ اپنے تجربات سے نہ صرف جان ڈالتی ہیں، بلکہ انہیں اس انداز میں نبھاتی ہیں کہ وہ لوگوں کو برسوں تک یاد رہتے ہیں۔

’تنو ویڈس منو‘ کی تنو ہو، رنگون کی اداکارہ مس جولیا ہو، کوئین کی سادہ لڑکی یا پھر فیشن کی شونالی گجرال ہو، انہوں نے ہمیشہ ہی کرداروں میں جان ڈالی ہے۔

اب کنگنا رناوٹ اپنے آنے والی فلم’سمرن‘ میں ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کرنے جا رہی ہیں، جو زندگی کا خوب لطف اٹھاتی ہیں، وہ ہنستے مسکراتے، ناچتے اور گنگناتے بینک میں ڈاکے ڈالتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کنگنا رناوٹ کو 85 سالہ خاتون کے کردار کی پیشکش

کگنگا رناوٹ کی اس فلم کی ہدایات ہنسل مہتا نے دی ہیں، جب کہ اس کا اسکرپٹ اپروا اسرانی نے لکھا ہے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اس فلم کی کہانی امریکا میں بینک ڈکیتی کے الزام میں سزا پانے والی بھارتی لڑکی سندیپ کور کے واقعے پرمبنی ہے، اور فلم میں کنگنا رناوٹ اس لڑکی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

فلم کے ایک منٹ کے ٹیزر میں صرف کنگنا رناوٹ کو ہی ہنستے، مسکراتے اور رقص کرتے دکھایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: نیشنل ایوارڈ ایک بار پھر کنگنا کے نام

ٹیزر میں ایک بھی ڈائلاگ نہ ہونے کے باوجود کنگنا کو اس کے مختلف کرداروں میں بھرپور طریقے سے دکھایا گیا ہے۔

ٹیزر دیکھ کر فلم کی کہانی ہرگز سمجھ نہیں آتی، البتہ کنگنا رناوٹ کے مختلف روپوں کو دیکھ کر ان کی جانب سے دیگر فلموں میں کیے گئے کردار ایک لمحے کے لیے یاد آجاتے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں