ویسے تو بھارتی فلم انڈسٹری سالانہ کوئی ایک ہزار کے قریب فلمیں تیار کرتی ہے، مگر اس انڈسٹری کی کوئی خاص فلم ہی عوام اور اداروں کی توجہ حاصل کرپاتی ہے۔

بولی وڈ کے خان اس حوالے سے کافی خوشنصیب ہیں کہ ان کی فلمیں عوام کی توجہ کا مرکز بننے کے ساتھ اداروں کی توجہ بھی حاصل کر لیتی ہیں۔

سلمان خان کی آنے والی فلم ’ٹیوب لائیٹ‘ بولی وڈ کی وہ پہلی فلم بن گئی، جس کا ٹوئیٹر پر اپنا ایموجی ہوگا۔

ایموجی سوشل میڈیا پر اس خاص نشان یا لوگو کو کہتے ہیں جو کسی ادارے یا برانڈ کا نام لکھتے وقت نمودار ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کی 'ٹیوب لائٹ' ہولی وڈ فلم کی نقل؟

فلم کے ڈائریکٹر کبیر خان نے ٹوئیٹ کی کہ ’ٹیوب لائیٹ‘ اب ٹوئیٹر کو فلم لائیٹ کردے گا۔

اب ٹوئیٹر صارفین جیسے ہی ٹوئیٹ پر TubelightKiEid# ٹائیپ کریں گے تو فلم کا ایموجی ظاہر ہوگا۔

ٹیوب لائیٹ کے ایموجی میں سلمان خان سلیوٹ کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔

خیال رہے کہ ٹیوب لائیٹ فلم انڈو-سینو وار پر مبنی ہے، جو چین اور بھارت کے درمیان سرحدی تنازع کی وجہ سے ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: عامر خان، سلمان کی فلم دیکھنے کو بے تاب

اس فلم میں سلمان خان کے ساتھ سہیل خان، محمد ذیشان ایوب، اور چینی اداکارہ زو زو سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔

فلم آئندہ ماہ کے آخر میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ سلمان خان اپنی ایک اور بلاک بسٹر فلم ایک تھا ٹائیگر کے سیکوئل ’ٹائیگر ابھی زندہ ہے‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، اس فلم میں ان کے ساتھ کترینہ کیف جلوا گر ہوں گی، فلم کی کہانی پاکستان اور ہندوستان کے خفیہ اداروں کے 2 ایجنٹ کے پیار پر مبنی ہے۔

پروموشن فوٹو
پروموشن فوٹو

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں