• KHI: Partly Cloudy 25.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 25.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.6°C

اینڈرائیڈ صارفین کیلئے گوگل لینس متعارف

شائع May 18, 2017
— فوٹو بشکریہ گوگل
— فوٹو بشکریہ گوگل

گوگل نے اپنے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کے لیے کئی فیچرز متعارف کرا دیئے ہیں جن میں سب سے اہم گوگل لینس نامی ایپ ہے۔

گوگل لینس کے ذریعے صارفین کو ہر چیز کی شناخت میں مدد ملے گی جو ان کے کیمرہ لینس میں نظر آرہی ہوگی اور ان کے ناموں کا ترجمہ غیرملکی زبانوں میں نظر آئے گا۔

یہ فیچرز گوگل کی سالانہ ڈویلپر کانفرنس کے آغاز کے موقع پر متعارف کرائے گئے۔

گوگل نے اپنے ڈیجیٹل اسسٹنٹ کو آئی فون میں بھی متعارف کرانے کا اعلان کرتے ہوئے ایپل کے اسمارٹ اسسٹنٹ 'سری' کو آڑے ہاتھوں لینے کا عندیہ بھی دیا ہے۔

گوگل کے سی ای او سندر پچائی نے یہ اعلان بھی کیا کہ اس وقت اینڈرائیڈ استعمال کرنے والے افراد کی تعداد 2 ارب سے تجاوز کرگئی ہے۔

یہ وہ سنگ میل ہے جو ابھی فیس بک، واٹس ایپ یا دیگر بھی حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گوگل لینس سے لوگوں کو چیزوں کی شناخت کے ساتھ ساتھ وائی فائی پر کنکٹ ہونے میں بھی مدد ملے گی۔

ان کے بقول کمپنی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کو بہتر بناکر گوگل سرچ اور گوگل اسسٹنٹ کا استعمال صارفین کے لیے زیادہ بہتر بنارہی ہے۔

گوگل کے مطابق اس کا ڈیجیٹل اسسٹنٹ اس وقت دس کروڑ سے زائد ڈیوائسز کے لیے دستیاب ہے۔

گوگل نے اپنی فوٹو ایپ کو بھی ایک نئے اسمارٹ شیئرنگ فیچر سے اپ ڈیٹ کیا ہے جو فوٹوز کو خودکار طور پر شیئر کرنے میں مدد دے گا۔

گوگل کی جانب سے یہ اعلان کردہ فیچرز کب تک صارفین کو دستیاب ہوں گے اس کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم اس میں چند ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025