اپنے گمشدہ فون کو تلاش کریں گوگل کی اس ایپ سے
آپ اپنے موبائل فون کو گم تو آسانی کرسکتے ہیں مگر بدقسمتی سے اسے دوبارہ تلاش کرنا کوئی آسان کام نہیں تاہم اب ایک گوگل ایپ صارفین کی مدد کے لیے سامنے آگئی ہے۔
اپنے گم یا چوری ہوجانے والے اینڈرائیڈ فون کو آپ کہیں سے بھی گوگل کی فائنڈ مائی ڈیوائس ایپ سے تلاش یا اس کا ڈیٹا صاف کرسکتے ہیں۔
ویسے تو یہ فیچر پہلے بھی دستیاب تھا مگر اسے اینڈرائیڈ ڈیوائس منیجر کا نام دیا گیا تھا جس میں ویب براﺅزر سے گوگل سرچ پر آپ فون کی لوکیشن دیکھنے کے علاوہ اس کی رنگ بجانے یا ڈیوائس کا ڈیٹا صاف کیا جاسکتا تھا۔
یہ پڑھیں : گوگل کے اس خفیہ فیچر سے اپنا گمشدہ فون ڈھونڈیں
مگر اب گوگل کا کہنا ہے کہ اینڈرائیڈ صارفین یہی آپشن اس ایپ کے ذریعے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
بیشتر اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں یہ ایپ کام کرتی ہے جس کے لےی آپ کو گوگل اکاﺅنٹ پر لاگ ان ہوکر آن لائن ہونے کے بعد لوکیشن فیچر کو آن کرنا ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں : گوگل کی 12 حیرت انگیز مگر گمنام پراڈکٹس
کچھ فونز میں سیکیورٹی فیچرز اسے کام کرنے سے روکتے ہیں تو نئی اینڈرائیڈ ڈیوائس میں آپ سیٹنگز میں جاکر گوگل اور پھر سیکیورٹی میں جائیں، اینڈرائیڈ ڈیوائس منیجر سیکشن کے نیچے جاکر لوکیٹر فیچر کو ان ایبل بائی ڈیفالٹ کردیں، اسی طرح کہیں سے بھی ڈیٹا صاف کرنے کے لیے ' Allow remote lock and erase ' کو بھی ان ایبل کردیں۔
پرانے فونز کے لیے گوگل سیٹنگز ایپ میں جاکر اینڈرائیڈ ڈیوائس منیجر پر کلک کریں، ڈیٹا صاف کرنے کے لیے ' Allow remote factory reset ' پر کلک کرکے ایکیٹیویٹ کردیں۔
اس ایپ کو استعمال کرنے کے لیے آپ اس لنک سے گوگل پلے اسٹور پر جاکر اسے کسی اور ڈیوائس جیسے دوسرے فون یا ٹیبلیٹ پر انسٹال کردیں۔
اب اپنے گوگل اکاﺅنٹ سے لاگ ان ہوں جو آپ سے ہوسکتا ہے کہ فائنڈ مائی ڈیوائس کے لیے لوکیشن ڈیٹا کے استعمال کی اجازت طلب کرے تو اس پر ہاں کردیں۔

لاگ ان ہونے کے بعد ایک ڈیش بورڈ سامنے آجائے گا جس میں نظر آئے گا کہ آپ کا فون کہاں ہے جبکہ لوکیشن، پلے ساﺅنڈ، لاک اور ڈیوائس کا ڈیٹا صاف کرنے والا Erase Device کے آپشن بھی نیچے موجود ہوں گے۔












لائیو ٹی وی