ارجن کپور اور پرینیتی چوپڑا 5 سال بعد اکٹھے

اپ ڈیٹ 29 مئ 2017
بولی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور ارجن کپور —۔
بولی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور ارجن کپور —۔

بولی وڈ اداکار ارجن کپور اور پرینیتی چوپڑا 5 سال کے طویل وقفے کے بعد پھر سے ایک ساتھ فلم میں کام کرتے نظر آئیں گے۔

ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان دونوں اداکاروں کو دیباکر بینرجی کی ایکشن اور رومانوی فلم میں کاسٹ کیا گیا ہے اور بہت جلد اس کی شوٹنگ کا آغاز کردیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: فلرٹ کرنا میری فطرت ہے، ارجن کپور

اس فلم کا نام اب تک سامنے نہیں آیا، تاہم ارجن کپور اس فلم میں ہریانہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان کا کردار ادا کریں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل یہ دونوں ایک ساتھ فلم ’عشق زادے‘ میں کام کرتے نظر آئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پرینیتی چوپڑا کے گانے سے'گول مال' ٹیم سونے پر مجبور

یہ فلم ارجن کپور کی بولی وڈ میں ڈیبیو فلم تھی، جبکہ پرینیتی چوپڑا نے پہلی مرتبہ اس فلم میں مرکزی اداکارہ کا کردار کیا تھا۔

ان دونوں کی جوڑی اور فلم کو شائقین کے ساتھ ساتھ تجزیہ کاروں نے بھی بےحد سراہا تھا، تاہم اس کے بعد یہ ایک ساتھ کسی اور فلم میں نظر نہیں آئے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں