گزشتہ ہفتے ریلیز کی گئی ہولی وڈ فلم’ونڈر وومین‘ کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، تاہم اس نے پہلی ہی ہفتے ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

ونڈر وومین پہلے ہی ہفتے 10 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی کمائی کے ساتھ گزشتہ 10 برسوں میں زیادہ کمائی کرنے والی ہولی وڈ کی پہلی خاتون سپر ہیرو فلم بن گئی۔

ساتھ ہی اس فلم نے ہولی وڈ کی تاریخ میں خاتون ڈائریکٹر کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: پریانکا چوپڑا کا اسرائیلی فوج کی سابق اہلکار سے مقابلہ

ونڈر وومین میں مرکزی کردار اسرائیل کی سابق فوجی اہلکار و اداکارہ گال گدوت نے ادا کیا ہے، جب کہ اس فلم کی ہدایات بھی خاتون ڈائریکٹر پیٹی جینکسن نے دی ہیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اس فلم میں گال گدوت نے ایک جنگجو خاتون کا کردار ادا کیا ہے، جو جنگجو ہونے کے ساتھ ساتھ قدرے مہربان عورت بھی ہوتی ہیں۔

اس فلم کی کہانی گال گدوت کے ارد گرد گھومتی ہے، جو اس فلم کی سپر ہیرو بھی ہیں۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی اداکارہ نے بھارت میں پریانکا چوپڑا کو شکست دیدی

فلم کو دنیا بھر میں رواں ماہ 2 جون کو ریلیز کیا گیا تھا، جہاں اس فلم نے دنیا بھر میں ریکارڈ کمائی کی، وہیں اس نے بھارت جیسے ملک میں بھی بڑا بزنس کرکے پریانکا چوپڑا کی ہولی وڈ فلم ’بے واچ‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

ونڈر وومین ہولی وڈ کی خاتون ڈائریکٹرز کی جانب سے بنائی جانے والی فلموں میں دوسری مہنگی ترین فلم بھی ہے، جو 10 کروڈ ڈالر میں تیار ہوئی۔

اس سے قبل خاتون ہدایات کار کیتھرین بیگلو کی جانب سے بنائی جانے والی مہنگی فلم ’کے 19 وڈومیکر‘ تھی، جو 2002 میں ریلیز کی گئی، لیکن اس فلم میں اہم کردار خاتون کا نہیں بلکہ مرد کا تھا۔

تبصرے (1) بند ہیں

ali Jun 05, 2017 09:06am
janab she is not former isreali army servicewomen, she did the two year compulsory training (which every isreali have to do)