اے بی ڈی ویلیئرز کے ساتھ ایسا کیریئر میں پہلی مرتبہ ہوا

اپ ڈیٹ 07 جون 2017
جنوبی افریقہ کے کپتان اے بی ڈی ویلیئرز آؤٹ ہونے کے بعد پویلین لوٹ رہے ہیں— فوٹو: رائٹرز
جنوبی افریقہ کے کپتان اے بی ڈی ویلیئرز آؤٹ ہونے کے بعد پویلین لوٹ رہے ہیں— فوٹو: رائٹرز

چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں اہم میچ میں مدمقابل ہیں اور اس میچ میں ایک ایسا واقعہ ہو گیا جو آج تک نہیں ہوا۔

ایجبسٹن میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستانی اسپنر نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقی اوپنرز کو جلد رخصت کر دیا جس کے بعد جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈی ویلیئرز کی میدان میں آمد ہوئی۔

تاہم عماد وسیم کی باؤلنگ کا سامنا کرنے والے ڈی ویلیئرز پہلی ہی گیند پر محمد حفیظ کو کیچ دے کر پویلین لوٹ کر گولڈن ڈک کا شکار ہو گئے۔

یہ ڈی ویلیئرز کے ون ڈے کیریئر میں پہلا موقع تھا کہ وہ گولڈنگ ڈک کا شکار ہوئے ہوں اور اس سے قبل کبھی بھی پہلی ہی گیند پر صفر پر آؤٹ نہیں ہوئے۔

221 ون ڈے میچوں کی 212 اننگز میں نو ہزار 303 رنز بنانے والے ڈی ویلیئرز مجموعی طور پر اپنے کیریئر میں سات مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں