کوئٹہ کے سریاب روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے ایک پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے چکی شاہوانی کے علاقے میں ایک چیک پوسٹ پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ پولیس ٹریننگ کالج پر حملہ، 61اہلکار جاں بحق، 117زخمی

اس حملے میں ایک پولیس افسر موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر دو زخمی ہوئے۔

زخمیں اور لاشوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا، ذرائع کے مطابق واقعہ ممکنہ طور پر ٹارگٹ کلنگ ہے۔

بعدازاں ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دیگر دو پولیس اہلکار بھی جاں بحق ہوگئے۔

خیال رہے کہ سریاب روڈ کوئٹہ کا انتہائی حساس علاقہ تصور کیا جاتا ہے جہاں پر ایک دہائی سے عسکریت پسند سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ: سریاب روڈ پر بم دھماکا، تین افراد ہلاک

صوبہ بلوچستان میں مختلف کالعدم تنظیمیں، سیکیورٹی فورسز اور پولیس اہلکاروں پر حملوں میں ملوث رہی ہیں جبکہ گذشتہ ایک دہائی سے صوبے میں فرقہ وارانہ قتل و غارت میں اضافہ ہوا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں