عامر خان خلاباز بنیں گے

11 جون 2017
—فائیل فوٹو
—فائیل فوٹو

ابھی توعامرخان کی دنگل کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہی تھا کہ مسٹر پرفیکٹ نے اپنے لیے ایک اور بہترین فلم کا بندوبست کرلیا۔

یوں تو عامر خان آج کل اپنی آنے والی فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں، تاہم تازہ خبر یہ ہے کہ پی کے ہیرو بھارت کے پہلا خلا باز کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔

عامر خان ’سلیوٹ‘ نامی فلم میں ایک خلاباز کے روپ میں نظر آئیں گے، جس میں وہ بھارت کے پہلے خلاباز راکیش شرما کا کردار ادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عامر خان، سلمان کی فلم دیکھنے کو بے تاب

یہ فلم راکیش شرما کی زندگی کی جدوجہد پر بنائی جائے گی، تاہم ابھی اس کی ریلیز کا اعلان نہیں کیا گیا۔

عامر خان اس فلم کے شریک پروڈیوسر بھی ہوں گے: فائیل فوٹو
عامر خان اس فلم کے شریک پروڈیوسر بھی ہوں گے: فائیل فوٹو

بھارتی خبر رساں ادارے آئی اے این ایس نے بتایا کہ عامر خان نہ صرف ’سلیوٹ‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گے، بلکہ وہ اس فلم کے شریک پروڈیوسر بھی ہوں گے۔

خیال رہے کہ عامر خان اس سے پہلے پیپلی لائیو، دھوبی گھاٹ اور دلی بیلے سمیت دیگر فلموں کو پروڈیوس کر چکے ہیں، عامر خان کچھ فلموں میں شریک پروڈیوسر کے طور پر بھی کام کرچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: پی کے عامر خان کا سب سے مشکل کردار قرار

سلیوٹ میں عامر خان کے ساتھ رونی اسکریو والا اور سدھارتھ رائے کپور اس فلم کو پروڈیوس کریں گے۔

سلیوٹ کی دوسری کاسٹ کے لیے تلاش کا کام جاری ہے، مگر اس حوالے سے تاحال کسی کو کاسٹ کیے جانے کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

سلیوٹ کی ہدایات مہیش متھائی دیں گے، جو اس سے پہلے بھوپال ایکسپریس اور بروکن تھریڈس جیسی فلموں کی ہدایات دے چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’بجرنگی بھائی جان کی آفر پہلے عامر خان کو ہوئی‘

عامر خان ان دنوں قطرینا کیف اور امیتابھ بچن سمیت دیگر اداکاروں کے ساتھ ڈائریکٹر وجے کرشنا اچاریہ کی فلم ٹھگس آف ہندوستان کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، یہ فلم ییش راج کے بینر تلے ریلیز کی جائے گی۔

علاوہ ازیں عامر خان کی فلم دنگل کی جانب سے کئی ریکارڈ قائم کیے جانے کے بعد اس کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں