• KHI: Partly Cloudy 20.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.2°C
  • ISB: Cloudy 13.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 20.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.2°C
  • ISB: Cloudy 13.9°C

دپیکا پڈوکون دوسری ہولی وڈ فلم میں کاسٹ

شائع June 13, 2017
بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون —
بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون —

بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے ہولی وڈ میں فلم ’ٹرپل ایکس: دی ریٹرن آف زینڈر کیج‘ کے ساتھ کامیاب انٹری کی، جس کے بعد سے ان کے مداح یہی جاننا چاہتے ہیں کہ وہ دوسری ہولی وڈ فلم کون سی کریں گی۔

اور اب ایسا لگ رہا ہے جیسے دپیکا پڈوکون نے دوسری ہولی وڈ فلم بھی سائن کرلی ہے۔

لیکن یہ کوئی نئی فلم نہیں بلکہ ان کی کامیاب ہولی وڈ ڈیبیو کا سیکوئل ہی ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جب فلم کے ہدایت کار ڈی جے کروسو سے فلم کے سیکوئل میں دپیکا کو کاسٹ کرنے کا سوال کیا گیا تو انہوں نے اس کی حامی بھرتے ہوئے بتایا کہ دپیکا پڈوکون بھی اس فلم میں موجود ہوں گی۔

خیال رہے کہ فلم ‘ٹرپل ایکس: دی ریٹرن آف زینڈر کیج‘ میں دپیکا نے سرینا انگر نامی جاسوس کا کردار ادا کیا تھا۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ دپیکا پڈوکون اپنے مصروف شیڈول میں سے وقت نکال کر اس نئی ہولی وڈ فلم کو کب سائن کریں گی۔

کارٹون

کارٹون : 12 دسمبر 2025
کارٹون : 11 دسمبر 2025