• KHI: Clear 25.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.5°C
  • ISB: Cloudy 16.9°C
  • KHI: Clear 25.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.5°C
  • ISB: Cloudy 16.9°C

خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کی نئی رہنما کو'ڈمپر' کہہ دیا

شائع June 13, 2017 اپ ڈیٹ June 14, 2017
فردوس عاشق اعوان اور خواجہ آصف دونوں کا تعلق سیالکوٹ سے ہے—فائل فوٹو/رائٹرز
فردوس عاشق اعوان اور خواجہ آصف دونوں کا تعلق سیالکوٹ سے ہے—فائل فوٹو/رائٹرز

وفاقی وزیرپانی و بجلی خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر تنقید کرتے ہوئے نئے شامل ہونے والے کسی رہنما کا نام لیے بغیر کہا کہ پی ٹی آئی میں سیاسی گند کھینچنے کے لیے 'نیا حاصل کردہ ڈمپر' اور 'ٹریکٹر ٹرالی' موجود ہیں۔

خواجہ آصف نے ٹوئٹر میں اپنے پیغامات میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) چھوڑ کر حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شامل ہونے والی فردوس عاشق اعوان کا نام لیے بغیر بظاہر انھیں'نیا حاصل کردہ ڈمپر' قرار دے دیا۔

وفاقی وزیر نے اپنی ٹوئیٹ میں جہاں وزیراعظم کی تعریف کی وہی پی ٹی آئی پر شدید تنقید بھی کی۔

وزیراعظم کے خلاف ہونے والےتحقیقات کے حوالے سےان کی تعریف کرتے ہوئے خواجہ آصف نے اپنی ٹوئیٹ میں کہا کہ 'وزیراعظم اپنے آپ کو مثال بناتے ہوئے تاریخ رقم کررہے ہیں جبکہ عمران خان سیاسی گند کو جمع کررہے ہیں اور پارٹی کو گندگی میں ڈال رہے ہیں'۔

خواجہ آصف نے اپنے دوسری ٹوئیٹ میں شیریں مزاری کو گزشتہ سال کہے ہوئے جملے کا استعمال کرتے ہوئے ایک اور جملے کا اضافہ کردیا تاہم انھوں نے براہ راست کسی کا نام نہیں لیا۔

مزید پڑھیں: خواجہ آصف نے شیریں مزاری کو ’ٹریکٹر ٹرالی‘ کہہ دیا

ان کا کہنا تھا کہ 'ٹریکٹر ٹرالی اور نئے حاصل کردہ ڈمپر کو سیاسی گند کھینچنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے جس کے لیے کوئی اضافی کوشش نہیں کرنی پڑے گی'۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے خواجہ آصف کی جانب سے پی ٹی آئی کی خواتین رہنماؤں کے حوالے سے دیے گئے بیان پر شدید احتجاج کیا۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ 'ہماری بھی بہنیں اور بیٹیاں ہیں'۔

یہ بھی پڑھیں:شیریں مزاری کو 'ٹریکٹر ٹرالی' کہنے پر معذرت

پی ٹی آئی کی جانب سے خواجہ آصف کی ٹوئیٹ پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیراطلاعات اور پی پی پی کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے حال ہی میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا جس پر کئی حلقوں کی جانب سے تنقید کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:فردوس عاشق اعوان نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی

فردوس عاشق اعوان اور خواجہ آصف دونوں کا تعلق سیالکوٹ سے ہے جہاں پر حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے فردوس عاشق اعوان کو گزشتہ عام انتخابات میں شکست دی تھی۔

خیال رہے کہ خواجہ آصف نے ایک سال قبل گذشتہ رمضان میں قومی اسمبلی میں ایک تقریر کے دوران شیریں مزاری کا نام لیے بغیر انھیں 'ٹریکٹر ٹرالی' کہا تھا جس پر پی ٹی آئی سمیت پوری اپوزیشن نے احتجاج کرتے ہوئے ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔

بعدازاں خواجہ آصف نے اسمبلی میں کہے ہوئے اپنے الفاظ پر تحریری معذرت نامہ جاری کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025