• KHI: Partly Cloudy 31.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 34.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 31.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 31.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 34.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 31.9°C

فخر اور اظہر کی بھارت کیخلاف ریکارڈ شراکت

شائع اپ ڈیٹ
اظہر علی اور فخر زمان نے 128 رنز کی بہترین شراکت قائم کی— فوٹو: اے پی
اظہر علی اور فخر زمان نے 128 رنز کی بہترین شراکت قائم کی— فوٹو: اے پی

بھارت کے خلاف چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں پاکستانی اوپنرز فخر زمان اور اظہر علی نے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

اوول میں کھیلے جا رہے چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں پاکستانی اوپنرز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام بھارتی باؤلرز کو آڑے ہاتھوں لیا اور سنچری شراکت قائم کردی۔

یہ آئی سی سی کے کسی بھی ٹورنامنٹ میں بھارت کے خلاف پاکستانی اوپنرز کی سب سے بڑی اوپننگ شراکت ہے۔

اظہر علی اور فخر زمان نے 128 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا، اظہر علی 59 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے تو اس شاندار شراکت کا خاتمہ ہوا۔

اس سے قبل سب سے بڑی اوپننگ شراکت کا اعزاز سعید انور اور عامر سہیل کے پاس تھا جنہوں نے 1996 کے ورلڈ کپ کوالرٹر فائنل مقابلے میں 84 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026