بولی وڈ کی بلاک بسٹر مووی مسٹر انڈیا کو آج بھی فلمی شائقین نہیں بھولے، جب کہ اس فلم کے سیکوئل بنانے کی بھی کئی بار باتیں کی گئیں، جو آج تک سچ ثابت نہ ہوسکیں۔

تاہم اب تازہ خبر یہ ہے کہ انیل کپور اور سری دیوی کی 20 سال پہلے 19987 میں ریلیز کی گئی فلم مسٹر انڈیا کے سیکوئل پر جلد کام شروع کردیا جائے گا۔

لیکن اس سے بھی بڑی خبر یہ ہے کہ اس فلم میں سری دیوی اور انیل کپور بھی ایک بار پھر نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سری دیوی کی ’Mom‘

بھارتی اخبار دکن ہیرالڈ کے مطابق سری دیوی اس وقت اپنی وانے والی فلم’موم‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، مگر ان کے شوہر اور فلم ساز بومی کپور نے ان کے لیے ایک اور فلم کا بندوبست کرلیا ہے۔

سیکوئل میں ان کے کرداروں کے لیے نئے اداکاروں کو کاسٹ کیا جائے گا—فائیل فوٹو
سیکوئل میں ان کے کرداروں کے لیے نئے اداکاروں کو کاسٹ کیا جائے گا—فائیل فوٹو

رپورٹ کے مطابق بونی کپور نے مسٹر انڈیا کے سیکوئل پر کام شروع کردیا ہے، مگر اس پرکام کا باقاعدہ آغاز سری دیوی کے موم سے فارغ ہونے کے بعد شروع کیا جائے گا۔

اخبار نے اپنے ذرائع سے بتایا کہ مسٹر انڈیا 2 کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں سری دیوی اور انیل کپور بھی ہوں گے، مگر وہ اس بار دوسرے کرداروں میں نظر آئیں گے۔

مزید پڑھیں: انیل کپور کس چیز کے لیے ترس رہے ہیں

مسٹرانڈیا کے سیکوئل میں ہیرو اور ہیروئن کے لیے نئے اداکاروں کو کاسٹ کیا جائے گا، جب کہ انیل کپور اور سری دیوی کو اس فلم میں دوسرے کردار دئیے جائیں گے۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ کن نئے اداکاروں کو کاسٹ کیا جائے گا، اور اس فلم پر کب کام شروع ہوگا۔

خیال رہے کہ سری دیوی ان دنوں اپنی فلم موم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جن میں پاکستانی اداکارہ سجل علی اور عدنان صدیقی بھی نظر آئیں گی۔

اس سے پہلے سری دیوی کی آخری فلم انگلش ونگلش آئی تھی، جس میں ان کی اداکاری کو کافی سراہا گیا تھا۔

دوسری جانب انیل کپور بھی اپنی ہوم پروڈکشن کے تحت بننے والی ایک فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں