• KHI: Partly Cloudy 29.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 26.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 29.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 26.6°C

انیل کمبلے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ کے عہدے سے مستعفی

شائع June 20, 2017 اپ ڈیٹ June 20, 2017 08:53pm

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں ٹیم کی پاکستان سے شکست کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ انیل کمبلے نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق انیل کمبلے کا بطور ٹیم کوچ کانٹریکٹ کی مدت ختم ہوگئی جس کے بعد وہ اس کی تجدید نہیں چاہتے۔

تاہم ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) میں یہ خیال پایا جاتا ہے کہ بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر، سوروو گنگولی اور وی وی ایس لکشمن پر کرکٹ ایڈوائزری کمیٹی کے ساتھ ملاقات میں یہ واضح کردیا تھا کہ اب ان کے انیل کمبلے کے ساتھ تعلقات استوار نہیں ہوسکتے۔

رپورٹ کے مطابق آئی سی سی ایونٹ کے دوران بھی انیل کمبلے اور ویرات کوہلی کے درمیان کوئی بات چیت ہوتی نظر نہیں آئی اور کمبلے زیادہ تر کھلاڑیوں کے ساتھ باؤلنگ پریکٹس میں مصروف رہے۔

انیل کمبلے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کامیاب کوچ رہے جن کے دور میں بھارت نے 17 میں سے 12 ٹیسٹ میچز میں کامیابی حاصل کی۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا کہ انیل کمبلے کے مستعفی ہونے کے بعد ٹنڈولکر، گنگولی اور لکشمن کو ٹیم کے اگلے کوچ کے انتخاب کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔

چیمپیئنز ٹرافی کے اختتام کے بعد انیل کمبلے، ٹیم کے ساتھ دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے روانہ ہونے کے بجائے آئی سی سی کی سالانہ کانفرنس میں شرکت کے لیے لندن میں ہی رک گئے ہیں جو 19 سے 23 جون تک جاری رہے گی۔ انیل کمبلے اور ویرات کوہلی کے درمیان چند روز قبل اختلافات کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026