نجی شعبے کو جاری قرضوں کی شرح میں 110 فیصد اضافہ

شائع اپ ڈیٹ

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال 17-2016 کے دوران بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو جاری قرضوں کی شرح میں 110 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کی رپورٹ میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال میں یکم جولائی 2016 سے 2 جون 2017 کے دوران بینکوں کی جانب سے نجی شعبے اور صارفین کو 525.1 ارب روپے کے قرضے جاری کئے گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران فراہم کردہ قرضوں کا حجم 249.6 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران بینکوں کی جانب سے نجی شعبے اور انفرادی صارفین کو جاری کئے گئے قرضہ جات کی شرح میں 110.3 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور کم شرح سود کے باعث قرضوں کی فراہمی میں اضافہ ہوا جبکہ ملک میں کاروباری ماحول کی بہتری اور ترقی بھی اس حوالے سے معاون ثابت ہوئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026