سلمان خان اور ان کی ہیروئنز کی عمر میں کتنا فرق؟

23 جون 2017
سلمان خان اس وقت 51 برس کے ہوچکے—فائل فوٹو
سلمان خان اس وقت 51 برس کے ہوچکے—فائل فوٹو

ویسے تو بولی وڈ کے تینوں خانز خود سے کئی سال چھوٹی عمر کی ہیروئنز کے ساتھ کام کرچکے ہیں، اور کرتے آ رہے ہیں۔

عمر کے فرق کا سلسلہ صرف بولی وڈ خانز تک محدود نہیں ہے، خود سے بڑی عمر کے اداکاروں کے ساتھ بولی وڈ کی کئی اداکارائیں بطور اداکارہ کام کر چکی ہیں۔

لیکن اس وقت بولی وڈ میں سلمان خان اور اس کی مقابل اداکاراؤں کی عمروں کے درمیان فرق زیر بحث ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرینہ جب بچی تھی، سلمان تب ہیرو تھا

یہ بحث سلمان خان کی آنے والی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ میں ان کے مدمقابل چینی ہیروئن zho zho اور ان کی عمر میں فرق کے بعد شروع ہوا۔

ٹیوب لائٹ ہیروئن ان سے 19 برس چھوٹی ہیں—اسکرین شاٹ
ٹیوب لائٹ ہیروئن ان سے 19 برس چھوٹی ہیں—اسکرین شاٹ

اس وقت سلو بھائی 51 برس کے ہوچکے ہیں، مگر ٹیوب لائٹ میں ان کے مدمقابل اداکارہ صرف 32 برس کی ہیں، اس طرح وہ ان سے 19 برس چھوٹی ہیں۔

نہ صرف ٹیوب لائٹ کی اداکارہ بلکہ بولی وڈ کے دبنگ ہیرو کے ساتھ دیگر فلموں میں کام کرنے والی اداکارائیں بھی ان سے عمر میں کافی کم تھیں۔

گزشتہ برس ریلیز ہونے والی ان کی فلم ’سلطان‘ نے کئی ریکارڈ بنائے، اور توڑے، اس فلم میں ان کی مقابل اداکارہ انوشکا شرما تھیں، جو عمر میں سلو بھائی سے 22 سال چھوٹی ہیں۔

انوشکا شرما ان سے 22 برس کم عمر ہیں—اسکرین شاٹ
انوشکا شرما ان سے 22 برس کم عمر ہیں—اسکرین شاٹ

بولی وڈ بجرنگی بھائی جان آج تک جن ہیروئنز کے ساتھ کام کر چکے ہیں، ان میں انوشکا شرما کی عمر اور سلو بھائی کی عمر میں سب سے زیادہ فرق تھا۔

سلطان کی ریلیز کے وقت انوشکا شرما کی عمر 28 برس جب کہ سلو بھائی اس وقت 50 کے ہوچکے تھے۔

مزید پڑھیں: کترینہ ایک مضبوط خاتون ہیں، سلمان خان

سلمان خان کے ساتھ سب سے کم عمر اداکارہ کے طور پر سنہیا اولال 2005 میں ‘لکی نو ٹائم فار لوِ‘ میں کام کرچکی ہیں، اس وقت سنیہا محض 17 برس کی تھیں۔

سلمان خان نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1988 میں 20 برس کی عمر میں فلم ’بیوی ہو تو ایسی‘ سے کیا، جس میں ان کے مدمقابل اداکارہ رینو آریا ان کی ہم عمر تھیں۔

سطان کے ہیرو کی دوسری فلم ’میں نے پیار کیا‘ تھی، جس میں ان کی مقابل اداکارہ بھاگیا شری تھی، جو اس وقت ان سے صرف تین سال چھوٹی تھیں۔

صرف سری دیوی ان سے 2 برس بڑی تھیں—اسکرین شاٹ
صرف سری دیوی ان سے 2 برس بڑی تھیں—اسکرین شاٹ

بولی وڈ کے بجرنگی بھائی جان نے آج تک خود سے بڑی عمر کی صرف ایک اداکارہ کے ساتھ محض 2 فلموں میں کام کیا، اور وہ ہیں سری دیو جو اس وقت 53 برس کی ہوچکی ہیں۔

اگر یہ کہا جائے کہ سلمان خان کا فلمی کیریئر آخری 17 سال میں عروج پر پہنچا تو غلط نہ ہوگا، انہیں بولی وڈ میں شہرت 2000 کے بعد ملی۔

یہ بھی پڑھیں: مستقل شادی یا عارضی شادی؟سلمان کا سوال

سلمان خان جن نامور فلمی ہیروئنز کے ساتھ کام کرچکے ہیں، وہ تمام ان سے عمر میں ایک سے ڈیڑھ دہائی چھوٹی ہیں۔

کرینہ کپور ان سے 15 برس، کترینہ کیف ان سے 18 برس، زرین خان ان سے 21 برس، سونم کپور ان سے 19 برس، عائشہ تکیہ 20 برس، جیکولین فرنینڈز 20 برس، ڈیزی شاہ 19 برس، بھومیکا چاولہ 13 برس، کاجول 9 برس اور رانی مکھرجی 12 برس سلمان خان سے کم عمر ہیں۔

سلمان خان کے ساتھ فلموں میں کام کرنے والی دیگر ہیروئنز بھی ان سے عمر میں چھوٹی ہیں، اور ان کے ساتھ کام کرنے والی کئی ہیروئنز شادی کے بعد بچوں کی مائیں بھی بن گئیں، مگر بجرنگی بھائی جان ابھی تک کنوارے ہیں۔

ڈیزی شاہ ان سے 19 برس چھوٹی ہیں—اسکرین شاٹ
ڈیزی شاہ ان سے 19 برس چھوٹی ہیں—اسکرین شاٹ

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں