شاہ رخ بھی سلمان خان کو نہیں بچا پائے

02 جولائ 2017
ویسے تو دونوں خانز کے نام پر ہی فلمیں کامیاب ہوتی ہیں—فائل فوٹو
ویسے تو دونوں خانز کے نام پر ہی فلمیں کامیاب ہوتی ہیں—فائل فوٹو

ویسے تو فلموں کی کامیابی کے لیے بولی وڈ کے سلطان ہیرو سلمان خان کا نام ہی کافی ہے، لیکن اس بار انہیں اپنا اور شاہ رخ خان کا نام بھی بچا نہیں پایا۔

سلمان خان کی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ عید الفطر کے موقع پر بھارت سمیت دیگر ممالک میں ریلیز کی گئی، مگر فلم نے دبنگ خان کی دیگر فلموں کے مقابلے ابتدائی دنوں میں کم بزنس کیا۔

سلمان خان کی آخری تین فلموں کے مقابلے ’ٹیوب لائٹ‘ اپنے ابتدائی ہفتے میں امیدوں کے برعکس کم کمائی کرسکیں، جب کہ اس سے پہلے سلمان خان کی فلمیں ابتدائی 3 دن کے اندر ہی100 کروڑ کلب میں شامل ہوجاتی تھیں۔

ٹیوب لائٹ 100 کروڑ کلب میں 7 دن بعد شامل ہوئی، اور 8 دن میں صرف 105 کروڑ روپے کی کمائی کر پائی۔

اس سے پہلے گزشتہ عید کے موقع پر ریلیز ہونی والی سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان اور اس کے بعد آنے والی سلطان نے یہ ہدف پہلے 3 دن کے اندر ہی مکمل کرلیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ’ٹیوب لائٹ‘ : سلمان خان کی فلم کو آپ کیسا پائیں گے؟
ٹیوب لائٹ 8 دن میں 105 کروڑ کما پائی—پرومو فوٹو
ٹیوب لائٹ 8 دن میں 105 کروڑ کما پائی—پرومو فوٹو

گزشتہ تین سال کے اندر ٹیوب لائٹ سلمان خان کی وہ پہلی فلم ہے، جو توقعات پر پورا اترنے میں ناکام ہوئی، اور اتنی تیزی سے کمائی نہیں کرسکیں، جس کی امید کی جا رہی تھی۔

ٹیوب لائٹ کا بزنس بڑھانے میں نہ صرف خود ان کا اپنا نام کام نہیں آیا، بلکہ انہیں شاہ رخ خان بھی نہیں بچاسکے، جنہوں نے اس فلم میں مختصر کردار ادا کیا ہے۔

ٹیوب لائٹ بولی وڈ کی وہ پہلی فلم تھی، جس میں ہیروئن کا کردار بھی ایک چینی اداکارہ نے ادا کیا، جب کہ ٹوئٹر نے بھی پہلی بار کسی بولی وڈ فلم کا ایموجی جاری کرتے ہوئے ٹیوب لائٹ کا ایموجی متعارف کرایا، مگر اس کے باوجود ٹیوب لائٹ بھرپور بزنس کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

مزید پڑھیں: سلمان خان کی 'ٹیوب لائٹ' ہولی وڈ فلم کی نقل؟

خیال رہے کہ اس فلم کو پاکستان میں ریلیز نہیں کیا گیا تھا، یہ فلم بھارت اور چین کے درمیان سرحدی تنازع پر 1962 میں لگنے والی جنگ کے پس منظر پر بنائی گئی ہے۔

اس فلم کی ہدایات بجرنگی بھائی جان اور سلطان جیسی فلموں کی ہدایت کاری کرنے والے کبیر خان نے دی ہیں۔

فلم میں پہلی بار چینی اداکارہ ہیروئن کے روپ میں نظر آئیں—پرومو فوٹو
فلم میں پہلی بار چینی اداکارہ ہیروئن کے روپ میں نظر آئیں—پرومو فوٹو

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں