دنیا کا پہلا ہولوگرافک اسمارٹ فون

07 جولائ 2017
— فوٹو بشکریہ ریڈ
— فوٹو بشکریہ ریڈ

آئی فون ایٹ، گلیکسی نوٹ ایٹ یا ایس 8 کو بھول جائیں۔

اب آپ بہت جلد دنیا کا پہلا ہولوگرافک اسمارٹ فون بھی خرید سکیں گے۔

جی ہاں ہولی وڈ فلموں کے لیے ڈیجیٹل کیمرے بنانے والی کمپنی ریڈ نے ہائیڈروجن نامی ہولی گرافک فون تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

کمپنی کے مطابق ہائیڈروجن 'دنیا کا پہلا ہولوگرافک فون' ہے اور اس میں ہولوگرام دیکھنے کے لیے گلاسز کی ضرورت نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں : دنیا کا پہلا 4 کیمروں والا اسمارٹ فون

5.7 انچ کا یہ فون اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم پر مشتمل ہوگا جو پری آرڈر پر بک کرایا جاسکتا ہے۔

اس کا بہتر ورژن ٹائیٹنیم 1595 ڈالرز جبکہ دوسرا نسبتاً ہلکا ورژن المونیم 1195 ڈالرز میں فروخت کیا جائے گا اور یہ اگلے سال کی پہلی سہ ماہی میں صارفین کے ہاتھ میں ہوگا۔

کمپنی کے مطابق اس فون میں پروفیشنل ہائیڈروجن ہولوگرافک ڈسپلے ہوگا جس کے ذریعے روایتی ٹو ڈی، تھری ڈی اور انٹرایکٹو گیمز میں سوئچ کرنا بہت آسان ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ایسا اسمارٹ فون آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا

اس فون میں اسٹریو تھری ڈی مواد، ٹو ڈی/تھری ڈی ورچوئل رئیلٹی، اے آر (augmented reality) اور مکسڈ رئیلٹی مواد دیکھا جاسکے گا۔

اس فون میں اعلیٰ معیار کی آواز بھی ایک اہم فیچر قرار دیا جارہا ہے جس کے لیے ایک خصوصی الگورتھم موجود ہے جو کہ اسٹیریو ساﺅنڈ کو 5.1 سراﺅنڈ ساﺅنڈ میں بدل دے گا۔

تاہم ابھی کمپنی نے اس کے پراسیسر، اسٹوریج اور ریم سمیت دیگر فیچرز پر وشنی نہیں ڈالی تاہم یہ بتایا ہے کہ کیمرے میں موڈیولر اضافے کے ساتھ ہائی کوالٹی ویڈیو اور تصاویر کے ساتھ ساتھ ہولوگرافک تصاویر لی جاسکیں گی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں