• KHI: Partly Cloudy 23°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 23°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.1°C

مزیدار چکن چٹنی کڑاہی گھر پر بنائیں

شائع July 9, 2017 اپ ڈیٹ July 10, 2017
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اگر کہا جائے کہ پاکستان میں زیادہ تر روایتی کھانے مرغی میں تیار ہوتے ہیں تو کچھ غلط نہ ہوگا۔

بلکہ مرغی سے تیار کھانے دنیا میں بھر میں سب سے زیادہ کھائے جاتے ہیں۔

گزشتہ چند سالوں میں جہاں فاسٹ فوڈ کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے، وہیں مرغن کھانے بھی زیادہ بننے لگے ہیں۔

مرغی سے تیار کھانے یا سالن ذائقہ دار بھی ہوتے ہیں، جب کہ مرغی سے تیار کھانوں کو زیادہ استعمال کیے جانے کا ایک سبب ایسے کھانوں کا جلدی تیار ہوجانا بھی ہے۔

ایسے ہی جلد تیار ہوجانے اور مزیدار سالن میں چکن چٹنی کڑاہی بھی ہے۔

اجزاء

مرغی ایک کلو چھوٹی بوٹیاں

پودینہ اور دھنیا ایک ایک گٹھی

ہری مرچ چھ عدد ثابت

سرخ ٹماٹر 250 گرام کاٹ لیں

لہسن اور ادرک پیسٹ 2 کھانے کے چمچ

سرخ مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ

نمک حسب ذائقہ

کالی مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ

زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ

کوکنگ آئل ایک کپ

ترکیب

سب سے پہلے دھنیا، پودینہ اور ہری مرچ گرینڈ کرکے چٹنی بنالیں (ہاتھ سے بھی تیار کی جاسکتی ہے)

ایک برتن میں کوکنگ آئل میں لہسن اورادرک کے پیسٹ کے ساتھ مرغی کو اس وقت تک بھنیں جب تک وہ ہلکی سنہری نہیں ہوجاتی۔

پھر بھنی ہوئی مرغی میں ٹماٹر شامل کرکے مزید 5 منٹ تک پکائیں۔

اس کے بعد اس میں سرخ مرچ، کالی مرچ، نمک اورزیرہ شامل کرکے مزید تھوڑی دیر کے لیے پکائیں۔

جب تمام چیزیں مکس ہوکر گل جائیں تو آخر میں اس کے اوپر چٹنی ڈال کر تھوڑا سا پکاکر اتارلیں۔

آخر میں چاہیں تو لہسن، ادرک اور ہری مرچ کے گارنش کے ساتھ نوش فرمائیں، چاہیں تو رائتہ تیار کرلیں۔

تیار چکن چٹنی کڑاہی کے اوپر ثابت ہری مرچ، دھنیہ اور ادرک کاٹ کر سجایا بھی جاسکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025