مسلز کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں؟
اگر تو آپ اپنے مسلز کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں تو بھاری وزن کو اٹھانا عادت بنالیں۔
یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔
اوکلا ہاما اسٹیٹ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ بھاری وزن اٹھانا مسلز کی مضبوطی بڑھانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے اور ہلکے وزن سے اس مقصد کا حصول مشکل ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں : مسلز بنانے کے لیے 7 منٹ کے اس معمول کو اپنالیں
تحقیق کے مطابق بھاری وزن اٹھانے سے دماغ اور اعصابی خلیات مسلز کو الیکٹریکل سگنلز بھیجتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق بھاری وزن اٹھانے کی عادت کے نتیجے میں اعصابی نظام موٹر نیورونز کو زیادہ متحرک کردیتا ہے جس کے نتیجے میں جسمانی مضبوطی میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے جبکہ مسلز کا حجم بھی بڑھتا ہے۔
تحقیق کے مطابق اگر کوئی مسلز کو مضبوط بنانے کی کوشش کررہا ہے، چاہے جم میں یا گھر پر، بھاری وزن کے ساتھ ورزش کرنا اس حوالے سے بہتر نتائج کے حصول میں مدد دے سکتی ہے۔
اس تحقیق کے دوران 26 افراد کو چھ ہفتوں تک مختلف قسم کی وزن اٹھانے والی ورزشیں کرائی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں : مسلز کو مضبوط بنانے کے لیے فائدہ مند غذا
نتائج سے معلوم ہوا کہ بھاری وزن اٹھانے والے افراد کے مسلز کی مضبوطی میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے۔
محققین کا کہنا تھا کہ ہلکے وزن سے ورزش کرنا بھی اچھا آپشن ہے تاہم اس سے مسلز کا حجم تو بڑھایا جاسکتا ہے تاہم اس کی مضبوطی کے لیے بھاری بوجھ زیادہ بہتر ہے۔
ان کے بقول یہ وقت بھی بچاتا ہے جبکہ ذہنی و اعصابی مضبوطی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
یہ تحقیق طبی جریدے فرنٹیئر ان فزیولوجی میں شائع ہوئی۔












لائیو ٹی وی