گوگل کے نئے اسمارٹ فون کی پہلی جھلک

12 جولائ 2017
— فوٹو بشکریہ اینڈرائیڈ پولیس
— فوٹو بشکریہ اینڈرائیڈ پولیس

گوگل کے گزشتہ سال سامنے آنے والے اسمارٹ فونز پکسل اور پکسل ایکس ایل کو اب تک سب سے بہترین اینڈرائیڈ فونز قرار دیا گیا تھا اور اب ان کے نئے ماڈل کی پہلی جھلک سامنے آگئی ہے۔

اینڈرائیڈ پولیس نے ٹوئٹر پر نئے پکسل ایکس ایل کی تصویر پوسٹ کی جس میں یہ ڈیوائس دیکھنے میں گزشتہ سال جیسی ہی نظر آتی ہے۔

مگر اس میں کچھ نمایاں تبدیلیاں بھی ہیں، جیسے زیادہ بڑا رئیر کیمرہ جبکہ پہلے کے مقابلے میں کم بیزل والا ڈسپلے۔

مزید پڑھیں : آئی فون کی ٹکر پر گوگل کا نیا اسمارٹ فون

اس فون کو ایل جی بنا رہی ہے اور اس میں ایک نیا اور بڑا فیچر بھی ہوگا جو کہ اسکیوز ایبل فریم ٹیکنالوجی ہے، جس کی بدولت اس کے بیزل کو بھی ٹچ اسکرین کی طرح استعمال کیا جاسکے گا۔

یہ فیچر ایچ ٹی سی کے نئے یو 11 فون میں بھی دیا گیا ہے۔

اب اس ٹیکنالوجی کی بدولت گوگل کے اس فون میں کچھ فیچرز کو اسکرین چھوئے بغیر استعمال کیا جاسکے گا، تاہم ابھی اس کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

مگر یو 11 میں مختلف طرح کی گرفت کے ذریعے مختلف شارٹ کٹس تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے، جبکہ پہلے سے بہتر کیمرے کی توقع بھی کی جارہی ہے، اس وقت بھی اس کا کیمرہ مختلف ماہرین بہترین قرار دیتے ہیں۔

اس فون میں 1440p ریزولوشن، اسنیپ ڈراگون 835 پراسیسر، 4 جی بی ریم اور 128 جی بی تک اسٹوریج دیئے جانے کا امکان ہے۔

گوگل کا یہ فون رواں سال کی آخری سہ ماہی میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں