آئیفا ایوارڈز: اڑتا پنجاب اور نیرجا نے میلہ لوٹ لیا

اپ ڈیٹ 21 جولائ 2017
بولی وڈ بار بی ڈول کترینہ کیف کوئی ایوارڈ حاصل نہ کرپائیں—فوٹو: اے ایف پی
بولی وڈ بار بی ڈول کترینہ کیف کوئی ایوارڈ حاصل نہ کرپائیں—فوٹو: اے ایف پی

بولی وڈ میں آسکرایوارڈ جیسی اہمیت رکھنے والے انٹرنیشنل انڈین فلمز اکیڈمی ایوارڈز (آئیفا) حاصل کرنے میں بڑے بڑے نام ناکام ہوگئے۔

آئیفا میں بہترین فلم کے لیے نامزد بولی وڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان کی ’سلطان‘ کوئی بھی ایوارڈ حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

مجموعی طور پر آئیفا میں سب سے زیادہ ایوارڈز شاہد کپور اور عالیہ بھٹ کی فلم اڑتا پنجاب لے اڑی، جب کہ نیرجا، اے دل ہے مشکل اور ایم ایس دھونی جیسی فلموں نے بھی ایک سے زائد ایوارڈ حاصل کیے۔

آئیفا میں بہترین فلم میں نامزد ہونے والی ’سلطان‘ ’اے دل ہے مشکل‘ اور ’اڑتا پنجاب‘ ناکام ہوگئیں، بہترین فلم کا ایوارڈ سونم کپور کی فلم ’نیرجا‘ نے چھین لیا۔

مجموعی طور پر نیرجا کے حصے میں بھی ایک سے زائد ایوارڈز آئے۔

آئیفا ایوارڈ جیتنے والوں کی فہرست

بہترین فلم

نیرجا

بہترین کہانی

کپور اینڈ سنز

بہترین مرد اداکار

شاہد کپور / اڑتا پنجاب

بہترین خاتون اداکارہ

عالیہ بھٹ / ڈیئر زندگی اور اڑتا پنجاب

بہترین مرد معاون اداکار

انوپم کھیر / ایم ایس دھونی (دی یونائٹڈ اسٹوری)

بہترین معاون اداکارہ

شبانہ اعظمی / نیرجا

منفی کردار ادا کرنے والے بہترین اداکار

جم سربھ / نیرجا

بہترین مزاحیہ اداکار

ورون دھون کو بہترین مزاحیہ اداکار کا ایوارڈ دیا گیا—فوٹو: اے پی
ورون دھون کو بہترین مزاحیہ اداکار کا ایوارڈ دیا گیا—فوٹو: اے پی

ورون دھون / ڈشوم

بہترین موسیقار

پریتم / اے دل ہے مشکل

بہترین مرد پلے بیک گلوکار

امت مشرہ / اے دل ہے مشکل ( بلیا)

بہترین خاتون پلے بیک گلوکارہ

**کانیکا کپور / اڑتا پنجاب (دا دا دسے)

تلسی کار / ایئرلفٹ (سوچ نہ سکے)**

بہترین شاعر

امیاتھ بھتاچاریہ / اے دل ہے مشکل (چنا میریے)

اسٹائل آئیکون آف دی ایئر کا

عالیہ بھٹ

ویمن آف دی ایئر

تپسی پنو (پنک)

بیسٹ ڈیبیو ادکارہ

دیشا پٹانی / ایم ایس دھونی (دی یونائٹڈ اسٹوری)

بیسٹ ڈیبیو اداکار

دلجیت دوسانجھ / اڑتا پنجاب

آئیفا ایوارڈز میں اے آر رحمٰن کو انڈسٹری میں 25 سال مکمل ہونے اور موسیقی میں خدمات سر انجام دینے پر خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

تبصرے (0) بند ہیں