کاجول کے گناہوں کی سزا اجے دیو گن کو کیوں؟

اپ ڈیٹ 30 جولائ 2017
شادی اور بچے ہونے کے بعد کاجول نے کامیاب فلمیں دیں—فائل فوٹو
شادی اور بچے ہونے کے بعد کاجول نے کامیاب فلمیں دیں—فائل فوٹو

اجے دیوگن اور کاجول کا شمار جہاں بولی وڈ کے سپر اسٹارز میں ہوتا ہے، وہیں ان کی ازدواجی زندگی کی بھی مثالیں دی جاتی ہیں۔

ان کی شادی کو 17 برس سے زیادہ عرصہ گزر چکا، جب کہ ان کے ہاں 2 بچے بھی پیدا ہوچکے۔

رواں برس مئی میں اپنی شادی کی 17 ویں سالگرہ کے موقع پر کاجول نے کہا تھا کہ انہوں نے اجے دیوگن سے ایک ایسے وقت میں شادی کی، جب کہ وہ اپنے کیریئر کا سب سے بہترین وقت گزار رہی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اجے دیو گن سے شادی کا فیصلہ انہوں سے اس وقت کیا، جب وہ سالانہ 4 سے 5 فلموں میں کام کر رہی تھیں، مگر ساتھ ہی انہوں نے تسلیم کیا کہ انہوں نے شادی کے لیے بالکل درست وقت کا انتخاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کاجول نے اجے دیوگن سے شادی کیوں کی؟
دونوں کی جوڑی کو کامیاب تصور کیا جاتا ہے—فائل فوٹو
دونوں کی جوڑی کو کامیاب تصور کیا جاتا ہے—فائل فوٹو

انہوں نے درست وقت پر شادی، اور پہلے بچے کی پیدائش کے بعد فلمی کیریئر کو جاری رکھنے کو درست فیصلہ قرار دیتے ہوئے اپنی شادی شدہ زندگی کی کامیابی کا راز قرار دیا۔

تاہم اب ایک بار پھر انہوں نے اپنی نجی زندگی کے رازوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کے گناہوں کی سزا ان کے شوہر کو بھگتا پڑتی ہیں۔

دکھن کیرونیکل کی رپورٹ کے مطابق کاجول نے وضاحت کی کہ وہ اصل زندگی میں بلکل سچی اور صاف گو ہیں، وہ ڈھکے چھپے الفاظ میں بات نہیں کرتیں، انہیں جو بات غلط لگتی ہے، اس کا اظہار وہ برملا کردیتی ہیں۔

دونوں نے فروری 1999 میں شادی کی—فائل فوٹو
دونوں نے فروری 1999 میں شادی کی—فائل فوٹو

مزید پڑھیں: ’کاجول اور میرے درمیان پیار ہے‘

کاجول نے تسلیم کیا کہ ان کی جانب سے ڈپلومیسی نہ اپنانے یا رکھ رکھاؤ نہ رکھنے کی وجہ سے لوگ بعض مرتبہ انہیں تو صاف گوئی کی وجہ سے معاف کردیتے ہیں، لیکن انڈسٹری کے کئی لوگوں کی ان کے شوہر سے چپقلش رہتی ہے۔

کاجول نے انکشاف کیا کہ ان کی صاف گوئی اور ڈپلومیسی اختیار نہ کرنے کی وجہ سے انڈسٹری کے لوگوں کے ساتھ چپقلش ہونے کے باعث اجے دیو گن ہر دوسرے دن انہیں ہدایات کرتے اور ڈانٹتے ہیں۔

بولی وڈ اداکارہ کے مطابق ان کے شوہر انہیں کہتے ہیں کہ یہ دنیا ہے، یہاں ڈپلومیسی اور رکھ رکھاؤ کے ذریعے ہی چلا جاسکتا ہے، اس لیے ڈپلومیسی کو اختیار کرو۔

یہ بھی پڑھیں: 'کاجول میری زندگی میں دوبارہ نہیں آسکتی'

رومانوی فلموں کی اداکارہ نے بتایا کہ تاہم انہیں اس بات پر یقین نہیں کہ دنیا کی وجہ سے وہ اپنی عادت تبدیل کرے، اس لیے وہ ڈپلومیسی کو نہیں اپناتیں، اور ہر دوسرے دن اپنے شوہر کی ڈانٹ کھاتی ہیں۔

میاں بیوی نے کئی فلموں میں ایک ساتھ کام بھی کیا—فائل فوٹو
میاں بیوی نے کئی فلموں میں ایک ساتھ کام بھی کیا—فائل فوٹو

فلموں میں فیشن کرنے والی اداکارہ نے یہ انکشاف بھی کیا کہ وہ حقیقی زندگی میں فلمی فیشن کو اہم نہیں سمجھتیں، وہ کہتی ہیں کہ اسکرین پر ڈمانڈ کی وجہ سے اداکار خود کو تبدیل کرتے ہیں، لیکن حقیقی زندگی میں ایسی کوئی ڈمانڈ نہیں ہوتی۔

کاجول نے وضاحت کی کہ حقیقی زندگی میں خواتین اداکاراؤں نے فیشن کو خود اپنے لیے مسئلہ بنایا، تاہم وہ سائز زیرو کے مطالبے یا دیگر جدید فیشن اپنانے جیسے دباؤ میں نہیں آئیں گی۔

واضح رہے کہ کاجول نے 24 فروری 1999 کو اجے دیوگن سے شادی کی، ان کے دو بچے بیٹی نیسا اور بیٹا یگ ہیں، 2003 میں اپنی بیٹی کے پیدائش کے بعد کاجول کئی فلموں میں جلوہ گر ہوئیں، جن میں ’فنا‘، ’یو می اور ہم‘، ’مائے نیم از خان‘ وغیرہ شامل ہیں۔

کاجول نے بولی وڈ میں اپنے سفر کا آغاز 1992 میں فلم ’بے خودی‘ سے کیا تاہم ان کی پہلی ہٹ فلم 1993 کی ’بازیگر‘ ثابت ہوئی۔

دونوں کی شادی کو 17 سال سے زیادہ وقت گزر چکا—فائل فوٹو
دونوں کی شادی کو 17 سال سے زیادہ وقت گزر چکا—فائل فوٹو

تبصرے (0) بند ہیں