• KHI: Sunny 31.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 37.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 31°C
  • KHI: Sunny 31.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 37.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 31°C

ڈومیسٹک کرکٹ کے ناقص ڈھانچے پر وسیم اکرم مایوس

شائع August 2, 2017 اپ ڈیٹ August 2, 2017 10:45pm

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے میں بہتری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس میں مستقل مزاجی کا مطالبہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان کی فرسٹ کلاس کرکٹ کے معیار میں کمی اور خامیوں پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو بنے ہوئے 70 سال ہو چکے ہیں لیکن ابھی تک ہمارے ہاں ڈومیسٹک اور فرسٹ کلاس کا مناسب ڈھانچہ موجود نہیں۔

سوئنگ کے سلطان نے چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹیم کو مستقل مزاجی کے ساتھ اس طرح کی کارکردگی دکھانے کا سلسلہ جاری رکنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ڈومیسٹک کرکٹ میں سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے، مکارکردگی میں تسلسل اسی وقت آئے گا جب ہم ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے میں سرمایہ لگائیں گے۔

وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی بڑی تعداد کا انگلینڈ میں ٹی20 کرکٹ کھیلنا نیک شگون ہے اور اگر کھلاڑی انگلینڈ کی فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلیں گے تو ان کی کارکردگی میں مزید نکھار آئے گا۔

کارٹون

کارٹون : 21 اپریل 2026
کارٹون : 20 اپریل 2026