بلوچستان کی پہلی ٹیلی فلم ’سنگت‘ ریلیز کیلئے تیار

05 اگست 2017
فلم کی شوٹنگ عمان میں کی گئی ہے—۔ پبلسٹی فوٹو
فلم کی شوٹنگ عمان میں کی گئی ہے—۔ پبلسٹی فوٹو

بلوچستان کی پہلی ٹیلی فلم ’سنگت‘ بہت جلد بلوچی عوام کو محظوظ کرنے کے لیے سینما گھروں میں ریلیز کردی جائے گی۔

فلم کا پوسٹر—۔
فلم کا پوسٹر—۔

اس فلم کی کہانی 5 دوستوں پر مبنی ہے، جس میں ایکشن، ڈرامہ اور موسیقی کو پیش کیا جائے گا۔

فلم کی کاسٹ کا تعلق بلوچستان سے ہے، جبکہ اس کی شوٹنگ عمان میں کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستانی کی پہلی بلوچی فلم جلد ریلیز کو تیار

فلم کے پروڈیوسر وحید البلوشی نے ڈان سے بات کرتے ہوئے کہا، ’پاکستان کی فلم انڈسٹری دوبارہ بہتری کی جانب بڑھ رہی ہے، تاہم بلوچستان میں فلم سازوں کی کمی کے باعث اب بھی مقامی فلمیں نہیں بن پا رہیں'۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں موجود سینما گھروں کو شاپنگ مالز میں تبدیل کیا جارہا ہے، گزشتہ چند سالوں میں کوئٹہ کے چار سینما گھروں کو بند کردیا گیا، جس کے بعد اب وہاں صرف تین سینما گھر باقی ہیں‘۔

دوسری جانب ہدایت کار سمیع سارنگ اس فلم کے ذریعے بلوچستان کا ایک مختلف چہرا دکھانے کے لیے پرامید ہیں، ان کا کہنا تھا، 'ہم بلوچستان کی مقامی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی بنیاد کو مضبوط کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ہماری خواہش ہے کہ اس صوبے میں ایک مضبوط فلم انڈسٹری قائم ہو تاکہ نوجوان بلوچی اپنی کارکردگی دنیا کو دکھا سکیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچ لوک گلوکار بولی وڈ فلم ’مرزیا‘ کا حصہ

اس فلم کی تکمیل میں 30 لاکھ پاکستانی روپے کے اخراجات آئے، جسے پاکستان اور خلیجی ریاستوں میں آنے والے ہفتوں میں ریلیز کیا جائے گا۔

فلم کا پہلا ٹریلر رواں سال مارچ میں شیئر کیا گیا تھا، پروڈکشن ٹیم کو امید ہے کہ فلم دیکھنے کے بعد بلوچستان کے عوام اس کاوش کو خوب سراہیں گے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Gulam Aug 06, 2017 03:54pm
There should be english subtitles to make fame all over the world