’تیرا انتظار‘ سنی لیونی کا پہلی بار منفرد روپ

06 اگست 2017
فلم میں وہ رومانوی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی—اسکرین شاٹ
فلم میں وہ رومانوی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی—اسکرین شاٹ

آئٹم سانگ سے شہرت حاصل کرنے والی بولی وڈ اداکارہ سنی لیونی کی آنے والی رومانٹک فلم ’تیرا انتظار‘ کا پہلا پرومو پوسٹر جاری کردیا گیا۔

یہ پہلی فلم ہوگی، جس میں سنی لیونی ایک رومانٹک ہیروئن کا کردار ادا کریں گی، ان کے ساتھ رومانس کرنے کا کردار بولی وڈ اداکار ارباز خان ادا کریں گے۔

اداکارہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فلم کے موشن پوسٹر کی ویڈیو جاری کی۔

یہ بھی پڑھیں: عامر خان سنی لیون کو بہت رلاتے ہیں

تیرا انتظار کی شوٹنگ جاری ہے، تاہم اسے ریلیز کیے جانے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا، ممکنہ طور پر فلم کو رواں برس کے آخر یا 2018 کی پہلی سہ ماہی میں ریلیز کیا جائے گا۔

تیرا انتظار کی ہدایات راجیو والیا نے دی ہیں، فلم کو امن مہتا اور بجال مہتا نے پروڈیوس کیا ہے، فلم کو بجیشری فلم کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: سنی لیون اپنی زندگی پر بننے والی فلم میں خود کام کریں گی

اس فلم سے قبل سنی لیونی آخری بار شاہ رخ خان کی فلم ’رئیس‘ کے آئٹم سانگ ’لیلیٰ میں لیلیٰ‘ میں پرفارمنس کرتی نظر آئی تھیں، جب کہ حال ہی میں ان کا اجے دیوگن کی آنے والی فلم ’بادشاہو‘ کا آئٹم سانگ ’پیا مورے‘ بھی ریلیز کیا گیا ہے۔

سنی لیونی نے مہیش بھٹ کی فلم جسم 2 سے بولی وڈ ڈیبیو کیا تھا، جب کہ وہ اب تک متعدد فلموں میں آئٹم سانگ کر چکی ہیں۔

ارباز خان آخری بار گزشتہ برس اپنے بھائی سہیل خان کی فلم ’فریکی علی‘ میں نظر آئے تھے۔

ارباز خان اداکاری کے علاوہ فلم کی پروڈکشن میں بھی اپنا لوہا منواچکے ہیں، سلو بھائی کی دبنگ فلم سیریز ان کی ہی تیار کردہ فلمیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سنی لیون ہیں ودیا سے 'جیلس'

فلم کا پوسٹر ریلیز ہونے سے 2 دن قبل ہی ارباز خان نے اپنی 50 ویں سالگرہ منائی، جس پر سنی لیونی نے انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کے ساتھ ایک تصویر ٹوئیٹ کی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں