پاکستانی فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ جیسے جیسے ریلیز کے قریب آرہی ہے، فلم ساز ایک کے بعد ایک گانے ریلیز کررہے ہیں جس سے فلم کی کہانی کا کافی حد تک اندازہ ہورہا ہے۔

اس فلم کا نیا گانا ’رات کا نشہ‘ بھی ریلیز کردیا گیا، جس میں ایک اور پاکستانی اداکارہ کی جھلک نظر آئی۔

مزید پڑھیں: ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کا نیا گانا ’اے دل‘

یہ کوئی اور نہیں بلکہ اداکارہ اُشنا شاہ ہیں، جو اس گانے میں شاندار ڈانس کرتی نظر آئیں۔

اس گانے کے بول خلیل الرحمٰن نے تحریر کیے ہیں۔

گانے کو دیکھ کر اندازہ ہورہا ہے کہ یقیناً فلم کی ابتداء کا حصہ ہوگا، گانے میں اداکارہ ہمایوں سعید، اظفر رحمٰن اور مہوش حیات خان بھی نظر آئیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کا نیا گانا یا عروہ کی ’پی ٹی کلاس‘

اب اُشنا شاہ اس فلم میں صرف گانے کے لیے شامل ہوئیں یا وہ کوئی اور کردار بھی ادا کرتی نظر آئیں گی، یہ تو وقت ہی بتائے گا۔

خیال رہے کہ فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ رواں سال عیدالضحیٰ پر ریلیز ہوگی۔

تبصرے (0) بند ہیں