’پدماوتی‘ میں دپیکا کا دو ہیروز سے زیادہ معاوضہ

اپ ڈیٹ 29 اگست 2017
فلم ’پدماوتی‘ میں دپیکا پڈوکون مرکزی کردار ادا کررہی ہیں — ۔
فلم ’پدماوتی‘ میں دپیکا پڈوکون مرکزی کردار ادا کررہی ہیں — ۔

بولی وڈ جیسی انڈسٹری میں جہاں طویل عرصے سے اس بات پر بحث جاری ہے کہ ہیرو کو ہیروئنز سے زیادہ معاوضہ دیا جاتا ہے وہاں اداکارہ دپیکا پڈوکون اپنی اگلی فلم میں موجود دو بڑے ہیروز سے زیادہ پیسے وصول کررہی ہیں۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’پدماوتی‘ چتور گڑھ کی رانی پدماوتی کی کہانی کے گرد گھومتی ہے اور یہ مرکزی کردار دپیکا پڈوکون ادا کررہی ہیں۔

مزید پڑھیں: دپیکا کے لیے 'پدماوتی' بے حد مشکل

اس فلم میں شاہد کپور راجا راول رتن کا کردار ادا کررہے جو کہ رانی پدماوتی کے شوہر تھے جبکہ رنویر سنگھ ظالم بادشاہ علاؤالدین خلجی بنے ہیں جو رانی پدماوتی کو حاصل کرنا چاہتا تھا۔

فلم ’پدماوتی‘ میں کام کے لیے اداکارہ دپیکا پڈوکون 13 کروڑ ہندوستانی روپے لے رہیں، جبکہ شاہد کپور اور رنویر سنگھ دونوں کو 10 کروڑ ہندوستانی روپے کا معاوضہ مل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'پدماوتی اور علاؤالدین خلجی کے درمیان رومانوی سین نہیں'

یہ ہندی سینما کی پہلی فلم ہوگی جس میں ایک اداکارہ کو اداکاروں سے زیادہ پیسے دیے جارہے ہیں۔

فلم ’پدماوتی‘ کی ریلیز رواں سال نومبر میں متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: 'پدماوتی' کے خلاف مظاہروں پر بھنسالی رنجیدہ

خیال رہے کہ یہ دپیکا پڈوکون اور شاہد کپور کی ایک ساتھ پہلی فلم ہوگی، جبکہ رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون اس سے قبل 3 فلموں میں کام کرچکے ہیں جن میں ’رام لیلا‘، ’فائنڈنگ فینی‘ اور ’باجی راؤ مستانی‘ شامل ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں