عمران ہاشمی کیلئے مزید ’راز‘ یا ’مرڈر‘ جیسی فلمیں نہیں
بولی وڈ اداکار عمران ہاشمی کا نام ویسے تو فلم سیریز ’راز‘ یا ’مرڈر‘ کے ساتھ جوڑا جاتا رہا ہے، تاہم اب وہ اپنے کیریئر میں کچھ مختلف کرنا چاہتے ہیں۔
اپنی نئی فلم ’بادشاہو‘ کی پروموشن کے دوران عمران ہاشمی کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’ایک وقت تھا جب مجھے جس کام کی آفر کی جاتی تھی میں بغیر کچھ سوچے سمجھے اس میں کام کرنے کی حامی بھر لیتا تھا‘۔
مزید پڑھیں: عمران ہاشمی اور سنی لیونی کی تصاویر وائرل
اداکار نے بتایا، ’اُس وقت میں گھر پر نہیں بیٹھنا چاہتا تھا، میں کام کرنا چاہتا تھا، لیکن اب میرا سارا فوکس اچھی کہانیوں پر ہے، میں صرف اداکاری کے لیے کوئی فلم نہیں کرنا چاہتا‘۔
اپنی کامیاب فلم سیریز 'راز' اور 'مرڈر' کے حوالے سے عمران ہاشمی نے کہا کہ ’میں اب ویسا انسان نہیں رہا جیسا میں 5 یا 6 سال پہلے تھا، تو جب لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ کیا میں 'راز' یا 'مرڈر' جیسی فلموں میں دوبارہ کام کروں گا تو مجھے نہیں لگتا کہ اب ایسا ہوگا، اب میں دوسرے انداز کی فلمیں کرنا چاہتا ہوں‘۔
یہ بھی پڑھیں: عمران ہاشمی کے ساتھ فلم کرنے سے انکار
عمران ہاشمی بہت جلد اجے دیوگن کی فلم ’بادشاہو‘ میں کام کرتے نظر آئیں گے اور اداکار کے مطابق اس فلم کا اسکرپٹ کافی مختلف ہے۔
اس فلم کی ہدایات میلان لوتھریا دے رہے ہیں، جس کی کہانی 6 افراد پر مبنی ہے جو ہندوستان میں ایمرجنسی کے نفاذ کے وقت اپنی قسمت بدلنے کی کوشش کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران ہاشمی ایشوریہ سے معذرت کرنے کے لیے تیار
ہدایت کار میلان لوتھریا کے مطابق اس فلم میں انہوں نے عمران ہاشمی کو ان کے کیریئر کا اب تک کا سب سے 'انٹرٹیننگ کردار' دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’عمران ہاشمی بہت سوچتے ہیں اور یہ وہ لوگوں کے سامنے ظاہر نہیں کرتے، وہ کردار ادا کرنے کے لیے کافی محنت بھی کرتے ہیں، میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ ان کے کریئر کا سب سے انٹرٹیننگ کردار ہوگا‘۔
فلم ’بادشاہو‘ رواں سال یکم ستمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔












لائیو ٹی وی