روٹ تیز ترین 4ہزار ون ڈے رنز بنانے والے تیسرے بلے باز
انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز جوروٹ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے پانچویں میچ میں ایک روہ کرکٹ میں تیز ترین 4 ہزار رنز مکمل کرکے انگلینڈ کے پہلے اور دنیا کےتیسرے بلے باز بننے کا ریکارڈ بنالیا۔
ساؤتھمپٹن میں کھیلے گئے سیریز کے پانچویں میچ میں جوروٹ نے 46 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور ریکارڈ کے ساتھ ساتھ اپنی ٹیم کو فتح بھی دلائی۔
جوروٹ سے قبل انگلینڈ کی طرف سے گراہم گوچ نے 108 میچوں میں تیز ترین 4 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ بنایا تھا۔
روٹ نے 91 اننگز میں 10 سنچریوں اور 24 نصف سنچریوں کی مدد سے 4 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کر کے گراہم گوچ سے یہ ریکارڈ چھین لیا جبکہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
ویرات کوہلی اور ڈیوڈ وارنر نے 93 ایک روزہ اننگز میں چار ہزار رنز مکمل کرکے مشترکہ طور پر تیسرا نمبر حاصل کیا تھا۔
ایک روزہ کرکٹ میں تیز ترین چار رنز بنانے کا ریکارڈ جنوبی افریقہ کے مایہ ناز بلے باز ہاشم آملہ کے پاس ہے جنھوں نے 81 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا اس سے قبل یہ ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے عظیم سابق بلے باز ویون رچرڈز کے پاس تھا۔
سر ویون رچرڈز نے 88 اننگز میں کیریئر کے چار ہزار رنز مکمل کیا تھا جو اب ریکارڈ بک میں دوسرے نمبر پر ہیں۔
جوروٹ ایک روزہ کرکٹ میں چار ہزار رنز بنانے والے انگلینڈ کے دسویں بلے باز ہیں جبکہ این بیل 5416 رنز بنا کر سرفہرست ہیں دوسرے نمبر پر سابق کپتان کولنگ ووڈ ہیں جنھوں نے 197 میچوں میں 5092 رنز بنائے ہیں۔
انگلینڈ کے کپتان ای این مورگن 167 میچوں میں 5 ہزار 57 رنز بنا کر تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
خیال رہے کہ انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو آخری ایک روزہ میچ میں باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 4-0 اپنے نام کرلی تھی۔












لائیو ٹی وی