ادب کا نوبل انعام برطانوی ناول نگار کے نام

05 اکتوبر 2017
کازواو اِشیگورو کے دو ناول ’دی ریمینز آف دی ڈے‘ اور ’نیور لیٹ می گو‘ کافی مقبول ہوئے —۔
کازواو اِشیگورو کے دو ناول ’دی ریمینز آف دی ڈے‘ اور ’نیور لیٹ می گو‘ کافی مقبول ہوئے —۔

جاپانی نژاد برطانوی ناول نگار کازواو اِشیگورو نوبل انعام 2017 برائے ادب اپنے نام کروانے میں کامیاب ہوگئے۔

ایوارڈ دینے والی سویڈش اکیڈمی کا کازواو اِشیگورو کے بارے میں کہنا تھا کہ ’ان کے ناولز بہترین جذباتی قوت کے حامل ہیں اور انسان اور دنیا کے درمیان تعلق کی گہرائیوں سے پردے ہٹا دیتے ہیں۔‘

کازواو اِشیگورو نے کئی ناولز تحریر کیے جبکہ ان کے دو ناول ’دی ریمینز آف دی ڈے‘ اور ’نیور لیٹ می گو‘ کافی مقبول ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: نوبل انعام برائے ادب بیلا روس کی صحافی کے نام

اس انعام کی فہرست میں اس سال جاپانی مصنف ہاروکی موراکامی اور کینیا کے نگوگی وا تھیونگو کا نام بھی شامل تھا۔

موراکامی حقیق اور مجازی دنیاؤں کو ملانے والے زبردست کہانی کار ہیں، جبکہ نگوگی وا تھیونگو کو ان کے سیاسی نوعیت کے ادبی کام کی بنا پر اس انعام کے لیے پسندیدہ قرار دیا جا رہا تھا۔

واضح رہے کہ ہر سال 6 شعبوں میں نوبل انعام کا اعلان کیا جاتا ہے ان شعبہ جات میں فزکس، کیمسٹری، فزیولوجی اینڈ میڈیسن (طب) ، ادب ، امن اور معاشیات (اکنامکس) شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چینی ادیب کے لیے نوبل انعام

گزشتہ سال ادب کا نوبل انعام امریکی گلوکار اور گیت نگار بوب ڈیلان کے نام رہا، وہ پہلے گلوکار تھے جنہیں یہ انعام دیا گیا اور ان کی جیت پر کافی لوگ حیران ہوئے تھے۔

خیال رہے کہ نوبل انعام برائے ادب 1901 سے 2016 تک 109 مرتبہ 113 لوگوں کو دیا جاچکا ہے۔

اس تقریب میں مکمل ویڈیو یہاں دیکھیں:

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں