مستونگ: صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ایک مسافر وین اور بس میں تصادم کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔

حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے مسافروں کو کوئٹہ کے سول اسپتال منتقل کردیا گیا—۔ڈان نیوز
حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے مسافروں کو کوئٹہ کے سول اسپتال منتقل کردیا گیا—۔ڈان نیوز

لیویز کے مطابق مستونگ کے قریب آرسی ڈی ہائی وی پر دشت تیراہ میل کے علاقے میں کوئٹہ سے بولان جانے والی ایک بس، مستونگ سے کوئٹہ جانے والی ایک وین سے ٹکرا گئی۔

حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے مسافروں کو کوئٹہ کے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

سول ہسپتال کے ترجمان وسیم بیگ کے مطابق حادثے میں 2 درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 6 کی حالت تشویش ناک بتائی گئی۔

لیویز کے مطابق حادثے میں زیادہ تر ہلاکتیں وین کے مسافروں کی ہوئیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ حادثہ کا شکار ہونے والوں میں بچوں اور خواتین سمیت پکنک کے لیے جانے والے افراد بھی شامل تھے۔

ملک کے مختلف شہروں میں ہر روز کئی ٹریفک حادثات پیش آتے ہیں، جن میں کئی افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

ان ٹریفک حادثات کی بڑی وجوہات میں خراب سڑکیں، خستہ حالت گاڑیاں اور ڈرائیونگ میں غفلت شامل ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں