• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:31pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:56pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:59pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:31pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:56pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:59pm

جاوید شیخ اپنی زندگی پر کتاب لکھنے کو تیار

شائع October 9, 2017 اپ ڈیٹ October 10, 2017
جاوید شیخ نے اپنی حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم ’نامعلوم افراد 2‘ کے حوالے سے بھی بات کی —۔
جاوید شیخ نے اپنی حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم ’نامعلوم افراد 2‘ کے حوالے سے بھی بات کی —۔

پاکستان کے نامور اور کامیاب اداکار جاوید شیخ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں تقریباً 40 سال گزار چکے ہیں اور اب وہ اپنی زندگی پر ایک کتاب لکھنے جارہے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو دیے ایک انٹرویو میں جاوید شیخ نے انکشاف کیا کہ ’میں ایک کتاب لکھ رہا ہوں، اس کتاب میں، میں ہر اس واقعے اور شخص کا ذکر کروں گا جو میری زندگی میں ہوا یا آئے‘۔

مزید پڑھیں: جاوید شیخ ’سات دن محبت ان‘ کا حصہ

اس دوران انہوں نے اپنی حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم ’نامعلوم افراد 2‘ کے حوالے سے بھی بات کی۔

اس فلم میں جاوید شیخ نے شکیل نامی ایسے شخص کا کردار ادا کیا ہے جو ہکلاتا ہے۔

فلم نامعلوم افراد اور نامعلوم افراد 2 میں جاوید شیخ نے شکیل نامی شخص کا کردار ادا کیا —۔
فلم نامعلوم افراد اور نامعلوم افراد 2 میں جاوید شیخ نے شکیل نامی شخص کا کردار ادا کیا —۔

اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ اپنی فلموں میں معاشرے کے عام لوگوں کو پیش کررہے ہیں، ان کا مقصد کسی کا مذاق اڑانا بالکل نہیں ہے۔

انڈسٹری میں اتنے سال گزارنے والے جاوید شیخ نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی سینما پہلے سے بہت تبدیل ہوگیا ہے۔

ماضی کی پسندیدہ اداکاراؤں میں سب سے خوبصورت اداکارہ کا نام پوچھا گیا تو جاوید شیخ نے جواب دیا کہ انہیں اداکارہ نیلی بےحد خوبصورت لگتی تھیں۔

جاوید شیخ اور نیلی ’جیوا‘، ’چیف صاحب‘ اور ’خدا گواہ‘ سمیت کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں —.
جاوید شیخ اور نیلی ’جیوا‘، ’چیف صاحب‘ اور ’خدا گواہ‘ سمیت کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں —.

انہوں نے مزید کہا کہ ’میں نہیں جانتا نیلی آج کہاں ہیں کیوں کہ مجھے کسی کی ذاتی زندگی میں دخل دینے کا شوق نہیں‘۔

جاوید شیخ اور نیلی ’جیوا‘، ’چیف صاحب‘، ’کالے چور‘، ’مشکل‘ اور ’خدا گواہ‘ سمیت کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 'ہر پاکستانی اداکار ہندوستان میں کام کا خواہشمند'

خیال رہے کہ جاوید شیخ اپنے کیریئر میں صرف پاکستانی فلم انڈسٹری ہی نہیں بلکہ بولی وڈ انڈسٹری کا بھی حصہ رہ چکے ہیں۔

ان کی کامیاب بولی وڈ فلم میں ’اوم شانتی اوم‘، ’ہیپی بھاگ جائے گی‘ وغیرہ شامل ہیں۔

پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری اور بولی وڈ میں کام کرنے کے بعد اب جاوید شیخ کی خواہش ہے کہ وہ ہولی وڈ انڈسٹری میں بھی کام کرسکیں۔

کارٹون

کارٹون : 10 اکتوبر 2024
کارٹون : 9 اکتوبر 2024