آج دنیا بھر میں بینائی کا عالمی دن منایا جارہا ہے، اس دن لوگوں میں بینائی کو بہتر بنانے اور اندھے پن سے بچاؤ کے حوالے سے شعور اجاگر کیا جاتا ہے۔

بینائی کے عالمی دن کا آغاز سال 2000 میں ہوا، عالمی سطح پر یہ دن ہر سال اکتوبر کی دوسری جمعرات کو منایا جاتا ہے۔

سال 2000 کے بعد 5 سال تک یہ دن کسی عنوان یا تھیم کے بغیر منایا گیا، تاہم 2005 سے اسے مخصوص عنوانات (تھیمز) کے تحت منانا شروع کیا گیا، رواں سال کی تھیم ’آئے کیئر ایوری ویئر‘ (Eye Care Everywhere) رکھی گئی ہے، جس کا مقصد بینائی کو بہتر بنانے کے طریقوں پر بات کرنا ہے۔

اس دن کی مناسبت سے یہاں ایسی غذاؤں کی فہرست ترتیب دی گئی ہے، جن کے استعمال سے بینائی بہتر بنائی جاسکتی ہے۔

بھنڈی

فوٹو/ شٹر اسٹاک
فوٹو/ شٹر اسٹاک

بھنڈی میں زیکسن اور لوٹین جیسے مرکبات موجود ہوتے ہیں، جو بینائی کو بہتر بنانے کے سلسلے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں، اس کے علاوہ بھنڈی میں وٹامن سی کی مقدار بھی بہت زیادہ ہوتی ہے جو آنکھوں کی صحت کے لیے موثر ہے۔

گوبھی

فوٹو / شٹر اسٹاک
فوٹو / شٹر اسٹاک

لوٹین ایک ایسا اینٹی آکسائڈنٹ ہے جو بینائی کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، گوبھی میں بھی اس کی مقدار کافی زیادہ پائی جاتی ہے، اس کے علاوہ گوبھی میں موجود وٹامن سی اور بیٹا کیروٹین بھی نہایت فائدہ مند ثابت ہوتے، اس لیے آج ہی گوبھی کا استعمال زیادہ سے زیادہ شروع کردیں۔

خوبانی

فوٹو / شٹر اسٹاک
فوٹو / شٹر اسٹاک

بڑھتی عمر میں بینائی کمزور ہوجاتی ہے، لیکن ڈاکٹرز کا ماننا ہے کہ بیٹا کیروٹین بینائی کو بہتر رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، یہ بھی کہا جاتا ہے کہ روزانہ وٹامن سی اور ای، زنک اور کاپر سے بھرپور غذائیں کھانے سے بینائی بہتر ہوتی ہے اور یہ تمام غذائیت خوبانی میں موجود ہے، یہ دھندلی بینائی کا خطرہ 25 فیصد تک کم کرتا ہے۔

گاجر

فوٹو / شٹر اسٹاک
فوٹو / شٹر اسٹاک

گاجر میں وٹامن اے موجود ہوتا ہے جو آنکھوں کی جھلی اور دیگر حصوں کو بہتر کام کرنے میں مدد دیتا ہے، گاجر کا روزانہ استعمال بینائی کو بھی بہتر بناتا ہے۔

میوے

فوٹو / شٹر اسٹاک
فوٹو / شٹر اسٹاک

میوے کھانا کس کو پسند نہیں ہوگا؟ اور جیسے جیسے سردیاں قریب آرہی ہیں میوا کھانے کا شوق بھی بڑھتا جاتا ہے، بادام، اخروٹ اور کاجو جیسے میوہ جات میں اومیگا 3 کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے، یہ آنکھوں کی جھلی (retinas) کو تیز روشنی سے لڑنے کی طاقت دیتا ہے اور بڑھتی عمر میں پیش آنے والے آنکھوں کے مسائل کی بھی روک تھام میں مدد کرتا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

SARDAR FAROOQ KARIM Oct 12, 2017 01:49pm
SAF PANI SAYN ANKHYN DOHNA B ELAG HA?