• KHI: Partly Cloudy 29.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 36.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 27.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 29.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 36.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 27.3°C

ہومیو پیتھی طریقہ علاج فائدہ مند نہیں، تحقیق

شائع October 15, 2017 اپ ڈیٹ October 15, 2017 08:55pm
یہ دعویٰ برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا— شٹر اسٹاک فوٹو
یہ دعویٰ برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا— شٹر اسٹاک فوٹو

دنیا کے بیشتر حصوں میں امراض کے علاج کے لیے لوگ ہومیو پیتھی طریقہ علاج کو ترجیح دیتے ہیں مگر یہ بیماریوں سے نجات کے لیے موثر نہیں۔

یہ دعویٰ برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

لندن یونیورسٹی کے رائل ویٹرنری کالج کی تحقیق میں بتایا گیا کہ ہومیو پیتھی درحقیقت عطائی طریقہ علاج ہے جو ذہن کو دھوکا دینے پر انحصار کرتا ہے اور جانوروں پر ریسرچ سے یہ ثابت ہوا ہے۔

اس تحقیق کے دوران محققین نے گزشتہ تین دہائیوں کے دوران ہونے والی اہم طبی تحقیقی رپورٹس کا تجزیہ کیا گیا اور معلوم ہوا کہ کسی بھی ریسرچ میں یہ بات ثابت نہیں ہوئی کہ ہومیو پیتھی فائدہ مند ہے۔

مزید پڑھیں : ٹوٹکوں میں علاج ڈھونڈتی قوم

محققین کا کہنا تھا کہ سائنسی طور پر ثابت ہوچکا ہے کہ ہومیو پیتھی سے جسم پر کوئی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور کوئی فائدہ ہوتا ہے بلکہ ان کی وجہ سے ادویات کا استعمال ترک کرنا نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہومیو پیتھی عطائی طریقہ علاج ہے اور اس کا طویل عرصے تک علاج امراض کو سنگین اور زندگی کو مختصر کرسکتا ہے۔

اس سے قبل گزشتہ سال آسٹریلیا کی بونڈ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ یہ طریقہ علاج 68 میں سے کسی بیماری کے علاج میں موثر ثابت نہیں ہوتا۔

تحقیق کے مطابق یہ ' متنازعہ' طریقہ علاج فرسودہ ہوچکا ہے اور کسی بھی طرح امراض سے نجات کے لیے فائدہ مند ثابت نہیں ہوتا۔

اس تحقیق کے دوران محققین نے ہومیو پیتھی کے حوالے سے 176 ٹرائلز کا جائزہ لیا تاکہ جانا جاسکے کہ یہ 68 امراض میں سے کس کے خلاف فائدہ مند طریقہ علاج ہے۔

تحقیق کے مطابق نتائج میں ایسے شوائد سامنے نہیں آسکے جن سے معلوم ہو کہ یہ کسی بھی مرض کے خلاف ادویات جتنا موثر ثابت ہوتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ ایسے قابل فہم قائل کردینے والے اثرات سامنے نہیں آسکے جن کو دیکھ کر تسلیم کیا جاسکے کہ انسانوں کے لیے ہومیو پیتھی مختلف امراض کے لیے فائدہ مند ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں ذہنی بیماریاں اور ہماری بے حسی

محققین کے مطابق اس طریقہ علاج سے مریض اپنے آپ کو نقصان پہنچا سکتا ہے خاص طور پر اگر وہ دیگر موثر تھراپیز پر ہومیو پیتھی کو ترجیح دے۔


نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ ادارے کا اس رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

تبصرے (4) بند ہیں

muhammad kashif munir bhatti Oct 15, 2017 10:23pm
where Pharma industry cant make money, then they publish these kind of researches and journals.
syed m mujtaba Oct 16, 2017 01:19pm
یہ تحقیق سے زیادہ تعصب ہے کیونکہ آپ ان لوگوں کے بارے میں کیا کہیں گے جو پچھلے 50 سالوں سے صرف ہومیوپیتھی سے ہی علاج کر رہے ہیں۔
Hasan Oct 16, 2017 06:10pm
Mujhe in beemarion main buhat faida hua hai Alhamdulillah homeopathy se: Diarheaa Cough Eye lids acne So bekaar research hai.
Shafeeq Oct 16, 2017 08:35pm
homeopathy aaj kal tezi se kamyabi ki taraf ja rahi is is ki kamyabi se kuch logo ko pareshani ho rahi hy.

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026