• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:31pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:32pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:31pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:32pm

واٹس ایپ کی یہ خامی معلوم ہے؟

شائع October 15, 2017
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

کون کہہ سکتا ہے کہ واٹس ایپ کسی بھی فرد کے لیے آپ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے میں مددگار اپلیکشن ثابت ہوسکتی ہے اور جانا جاسکتا ہے کہ آپ کب سوئے، کب جاگے اور کتنا سوتے ہیں، وغیرہ وغیرہ۔

اور ایسا جاننے کے لیے کسی کو ٹیکنالوجی ماہر ہونے کی بھی ضرورت نہیں۔

درحقیقت اس ایپ کے بظاہر عام سے دو فیچر اپنے اندر آپ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی کمزوری چھپائے ہوئے ہیں اور وہ ہیں لاسٹ سین اسٹیٹس اور آن لائن اسٹیٹس۔

مزید پڑھیں : واٹس ایپ کی 14 بہترین ٹرکس

ان فیچرز سے معلومات حاصل کرکے کسی بھی صارف کی سرگرمیوں پر نظر رکھی جاسکتی ہے۔

یہ دعویٰ راب ہیٹین نامی ایک سافٹ وئیر انجنیئر نے اپنی بلاگ پوسٹ میں کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی صارف اپنے لاسٹ سین اسٹیٹس کو پرائیویسی سیٹنگ میں جاکر محدود کر بھی دے تو بھی آن لائن اسٹیٹس کو چھپانا ممکن نہیں۔

اس سافٹ وئیر انجنیئر نے ایک گوگل کروم ایکسٹینشن تیار کرکے اپنے واٹس ایپ دوستوں کی آن لائن سرگرمیوں پر واٹس ایپ ویب کے ذریعے نظر رکھنے میں کامیابی حاصل کی۔

اسی طرح یہ بھی جانا جاسکتا ہے کہ کب دو لوگ ایک دوسرے سے چیٹ کررہے ہیں۔

یعنی جب کوئی فرد آن لائن ہوکر کوئی میسج بھیجتا ہے اور دوسرا شخص بھی اسی وقت آن لائن ہوتا ہے اور یہ سلسلہ کچھ دیر تک جاری رہے تو جانا جاسکتا ہے کہ وہ ایک دوسرے سے چیٹ کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : واٹس ایپ آخرکار بہترین فیچر متعارف کرانے کیلئے تیار

اگر یہی کام بڑے پیمانے پر ہوسکے تو نتائج کافی خوفزدہ کردینے والے ہوسکتے ہیں۔

یہ پہلی بار نہیں کہ سوشل میڈیا ایپ میں اس طرح کی خامی سامنے آئی ہو، اس سے قبل فیس بک میسنجر میں بھی اس طرح کی چیز سامنے آئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 7 نومبر 2024
کارٹون : 6 نومبر 2024